راجن پور (کرائم رپورٹر)حکومت ملک سے دہشت گردی ،مہنگائی اور بے روز گاری کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ تھر کے لوگوں کو حکومت تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن ڈاکٹر حفیظ الرحمان خان دریشک نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تھر کے علاقہ کی قحط سالی اور بھوک وافلاس ختم کرنے کے لئے جو عملی اقدامات اٹھائے ہیں وہ لائق تسکین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے یوتھ فیسٹول پر تو اربوں روپے اڑادیئے مگر غریب لوگوں کے دکھوں کا مداوانہ کیا ۔ مگر مسلم لیگ ن کی حکومت تھر کے عوام کے ساتھ ہے ۔انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور تحریک انصاف کے سر براہ عمران خان کے درمیان ہونیوالی ملاقات کو ملکی سیاست کے لئے مثبت سوچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف ملک میں آپس کے اختلافات ختم کرکے مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمہ پر اپنی نگائیں مرکوز کرنا چاہتے ہیں ۔ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹرحفیظ الرحمان خان دریشک نے مزید کہا کہ ضلع راجن پورمیں ترقیاتی کا موں کا جال بچھا دیاگیاہے ۔اس موقع پر سردارمحمد یوسف خان دریشک ،سردار ثنا ء اللہ خان دریشک ،محمد اکرم ایڈورکیٹ شاہ نواز خان ایڈودکیٹ ،منیراحمد جسکانی ،جام عاشق حسین ،زاہد حسین ٹانوری ،فداحسین ٹانوری ،ارشاد حسین ٹانوری بھی پر موجود تھے

0 comments:
Post a Comment