راجن پور (کرائم رپورٹر،نامہ نگار) ڈی سی او غازی امان اللہ نے ٹینڈر کے عمل کو شفاف بنانے کے لیئے لوکل گورنمنٹ، بلڈنگ روڈ اور پبلک ہیلتھ کو ہدایت کی کہ جب ٹینڈر جاری کیئے جا ئیں تو متعلقہ محکمے ڈی او پلاننگ اور اسسٹنٹ کمشنر کو بھی شامل کیا جا ئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینڈر اوپن کرنے کے وقت ڈسٹرکٹ ٹینڈر بورڈ کے علاوہ سول سوسا ئیٹی سے تعلق رکھنے والے علما کرام ، صدربار اور صدر پریس کلب کو بھی بلایا جا ئے گا تاکہ کسی کو کو ئی اعتراض نہ ہو ۔ ڈی سی او نے کہا کہ ٹینڈر کے معاملے میں کسی کو کو ئی شکایت یا اعتراض ہو تو ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment