راجن پور ( کرائم رپورٹر )ڈی سی راجن پور غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ دانش سکول میں نئے اساتذہ اور سٹاف کی بھرتی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی میرٹ پالیسی کو مدنظر رکھا جائے ۔ ٹسٹ اور انٹر ویو دیانتداری اور شفاف طریقے سے منعقد کرائے جائیں ۔ یہ باتیں ڈی سی او غازی امان اللہ نے دانش سکول فاضل پور میں بھرتی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پر ریکروٹمنٹ کمیٹی اور گورننگ باڈی کے ممبران بھی موجود تھے ۔ جن میں اے ڈی سی محمد امین اویسی ،خالدہ محمود، رانا عبدالسلام ، میڈیم عصمت دورانی ، ہیڈماسٹر محمدنواز ،آئی ٹی سپیشلسٹ منتظر احمد اور دیگر موجود تھے ۔ ڈی سی او غازی امان اللہ نے کہا ہے کہ انٹر ویو کا عمل بالکل شفاف اور غیر جانبدار ہونا چاہئے ۔تاکہ قابل ،محنتی اور ایماندارامیدار سامنے آسکیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ مشن ہے کہ ضلع راجن پور میں تعلیم کے معیار بہتر اور ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لایا جارہاہے۔ اس موقع پر دانش سکول کے پرنسپل نے بتایا کہ 238درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں سے 140 کواہل قرار دیا گیا اور 98خارج کردیں گئیں مزید انہوں نے بتایا کہ آج ٹیسٹ اور انٹرویو کاسلسلہ شروع ہوگیا ہے اور انشاء اللہ میرٹ پالیسی کو مدنظر رکھا جارہاہے۔ بعد ازاں ڈی سی اونے ڈاکٹر عبداللہ پارک کا بھی دورہ کیا اور ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ پارک کی خوبصورتی کیلئے درخت اور پودے گراؤنڈسرسبز بنایا جائے
0 comments:
Post a Comment