Feature Top (Full Width)

Thursday, 13 March 2014

محکمہ زراعت توسیع کے زیر انتظام موضع ہانموں والا میں گند م کی کھیلوں پر کاشت کے بارے میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا

راجن پور ( کرائم رپورٹر) محکمہ زراعت توسیع کے زیر انتظام موضع ہانموں والا میں گند م کی کھیلوں پر کاشت کے بارے میں فارمر ڈے کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے کاشتکاروں کی کثیر تعدا د نے شرکت
کی ۔ ڈی او زراعت حبیب اختر جیلانی نے فوائد بیان کرتے ہو ئے بتایا کہ اس طریقہ سے پانی تقریباَ فی صد بچت ہوتی ہے اور گندم کی جڑوں کو زیادہ پھیلنے کا موقع ملتاہے۔ بہتر نکاسی سے پودے زیادہ صحت مند ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی او زراعت نے بتا یا کہ گند م کی فصل کو تین موقع پر آب پاشی کرنے ضروری ہے ۔گندم کی کاشت کی25 دن بعد ، گوبھ کے وقت اور دودھیانہ بننے کی حالت میں پانی لاگا ئیں۔کاشتکاروں کے ہمراہ محکمہ زراعت کے افسران نے فاضل پور میں نمائشی پلاٹ کا معائنہ کیا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers