Feature Top (Full Width)

Wednesday, 12 March 2014



راجن پور(کرائم رپورٹر)ایس کیو آئی کے سربراہ و مرکزی رہنما سرائیکستان عوامی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ سے مسلم لیگ ن کے رہنما و صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عاطف خان مزاری کے گروپ کے سربراہ سردار صفدر حسین خان مزاری نے ایس کیو آئی کے مرکزی سیکٹریٹ جھوک فریدمیں ملاقات کی اس موقع پر خواجہ غلام فرید کوریجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرائیکی صوبہ کے قیام سے کسی جماعت یا طبقہ کو نقصان نہیں ہوگا بلکہ استحکام پاکستان کو فروغ ملے گا حکمران جماعت میں شامل ارکان اسمبلی سرائیکی صوبہ کے لئے اپنی قیادت کو قائل کریں اور سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے کمیٹی قائم کروائیں کسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ سرائیکی خطہ کے سات کروڑ عوام کے آئینی جمہوری حقوق کی پر امن جدوجہد کر رہے ہیں عاطف مزاری گروپ کے سربراہ صفدر خان مزاری نے کہا خواجہ فرید ؒ سرائیکی وسیب کے فکری رہنما اور سرائیکی صوبہ کے قیام سے خطہ کی عوام کو فائدہ ہوگا سرائیکیوں کے جمہوری حقوق کی حمایت کرتے ہیں اس موقع پر راؤ حاکمایڈووکیٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایس کیو آئی جام فیض اللہ ،رانا جانی نون ،اسحاق خان لغاری ،میاں اصغر ،ربنواز خان کورائی ودیگر موجود تھے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers