راجن پور (کرائم رپورٹر) مسؤل جمیعت علمائے اسلام ڈی جی خان ڈویژن مفتی خالد محمود نے کہا ہے کہ وفاق المدارس کے تحت جنوبی پنجاب میں مدارس فروغِ تعلیم میں کردار ادا کررہے ہیں جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کے مراکز کا شوشہ امریکہ نے چھوڑا اور امریکی خوشنودی کیلئے پنجاب حکومت کے وزیر داخلہ نے بیان دیا تھا حکومت آج تک کسی مدرسے کو دہشت گردی کا مرکز ثابت نہیں کرسکی ہے یہ بات
انہوں نے راجن پور میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور حکومت کے درمیان مذاکرات کیلئے دعاء گو ہیں حکومت سنجیدگی اختیار کرے تو امن مذاکرات کی کامیابی ممکن ہو سکتی ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مدارس کے خلاف کاروائی دین اور قرآن کے خلاف کاروائی کے مترادف ہے جنوبی پنجاب میں دینی تعلیم کے حصول کا رحجان زیادہ ہے اس لئے امریکہ اور دیگر یہودی لابی کو یہ خطہ کھٹک رہا ہے اور یہاں قائم دینی مدارس کو دہشت گردی کے اڈے ظاہر کر نے میں توانائیاں صرف کررہے ہیں اس کانفرنس میں ضلعی امیر جے یو آئی مولانا عبدالغنی قاری محمود قاسمی قاری ابوبکر مولانا عبدالصمد درخواستی سمیت دیگر مقامی علماء بھی موجود تھے
0 comments:
Post a Comment