راجن پور( کرائم رپورٹر ) تھر میں ہونے والی اموات ایک انسانی المیہ ہے جس سے ہمار ے رویوں ، بے حسی اور نظام کی خرابی کی نشاندہی ہوتی ہے ۔بڑے پیمانے پر ہونے والی اموات قدرتی آفات کے نتیجے میں نہیں بلکہ انسانی کوتاہیوں اور غلطیوں کا نتیجہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ڈاکٹر سردار حفیظ الرحمن خان دریشک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی
پاکستان کی بد نامی بننے والے افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔وزیر اعظم نے ایک ارب روپے دیکر حالات کی بہتری کیلئے جو اقدام کیا وہ قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم افسردہ اور دعا گو ہے ۔حکومت کی پالیسیوں کے بہتر نتائج ملنا شروع ہو گئے ہیں روپے کی قدرمیں اضافہ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں قومی وقار کو خاطر ملحوظ رکھا جائے گا حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے والوں کو اب مایوسیوں سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ۔انہوں نے کہاانر جی کے شعبے میں بھی جلد کامیابیاں ملنے والی ہیں چین کے ساتھ معاہدہ سے انر جی کے مسائل حل ہونگے اور معاشی طور پر پاکستان مضبوط ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے
0 comments:
Post a Comment