Feature Top (Full Width)

Tuesday, 4 March 2014

ہمت فاؤنڈیشن نے ماہ فروری سے ماہ اکتوبر2013تک 66سو سے زائد ممبران بنائے اور ان سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ماہانہ چندہ کی مد میں وصول کیا گیا

راجن پور(کرائم رپورٹر)ہمت فاؤنڈیشن نے ماہ فروری سے ماہ اکتوبر2013تک 66سو سے زائد ممبران بنائے اور ان سے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے ماہانہ چندہ کی مد میں وصول کیا گیا ان میں بیوہ عورتیں ،یتیم بچے،بوڑھے اور بے سہارا غریب لوگ شامل ہیں اس بارے انکوائری آفیسر کو جو ریکارڈ پیش کیا گیا ہے اس کے مطابق
ممبران سے رقم ڈبل کرنے کی سکیم سمیت دیگر اسکیموں میں ہر ماہ 510,1010,2020روپے فی کس لیا جاتا رہا ہے جس سے این جی او کو چالیس لاکھ روپے سے بھی زیاد ہ ماہانہ آمدنی ہوتی تھی ۔ حکومت کی تحویل میں اس ریکارڈ کے آجانے کے باوجود ابھی تک ہمت فاؤنڈیشن کے خلاف حکومتی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی جس کے نتیجے میں این جی او نے ماہ فروری 2014میں 42لاکھ روپے کی مزید ریکوری کر لی ہے ۔شہروں میں ہمت فاؤنڈیشن کے دفاتر بند کر دیے گئے ہیں تاہم دیہی علاقوں میں بددستور سادہ لوح لوگوں کو اس کے کارندے لوٹنے میں مشغول ہیں ۔مذکورہ این جی او کی طرف سے ماہ مارچ 2014کی سکیم میں ایک لاکھ روپے جمع کرانے پر دو ماہ بعد تین لاکھ دینے کا جھانسہ دیکر لوٹ مار کی جا رہی ہے ۔اس سلسلے میں فتح پور سے 12لاکھ،چک شہید سے7لاکھ،بستی نذرو سے ساڑھے چار لاکھ،جہان پور سے ساڑھے چھ لاکھ نئی سکیم کیلئے وصولی کی گئی ہے فیض اللہ،شوکت حسین،محمد جاوید، شاہد حسین ،کریم بخش، محمد توحید و دیگر نے کہا ہے کہ این جی او سوشل ویلفیئر سوسائٹی ایکٹ کی سراسر خلاف ورزی کے باوجود عوام الناس کو ضلعی انتظامیہ لوٹ کھسوٹ سے تحفظ فراہم نہیں کر رہی ۔انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی کہ مذکورہ این جی او کی مزید لوٹ کھسوٹ کو فوری طور پر بند کرایا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو کاروئی کاحکم دیا جائے

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers