راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ٹریننگ برائے حصول فریش /تجدید لائسنس زرعی
ادویات 2016ء فیز 2ndکا شیڈول مرتب کر دیا گیا ہے ۔شیڈول کے تحت درخواستیں
اور فیس 24اکتوبر 2016ء سے 08نومبر 2016ء تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔یہ بات
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن الیاس رضا کلاچی نے ایک مراسلہ کے ذریعے
بتائی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ تربیت فیس برائے فریش لائسنس مبلغ چھ ہزار
روپے جبکہ تجدید لائسنس فیس مبلغ تین ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔جس کی
ٹریننگ 10نومبر سے شروع کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع راجن پور کے
سکونتی حضرات سابقہ زرعی لائسنس کی نقل اور دیگر دستاویزات کے ہمراہ اپلائی
کر سکتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment