Feature Top (Full Width)

Tuesday, 25 October 2016

حکمران عوامی خد مت میں ناکام ہو چکے ہیں سردار امان اللہ خان دریشک

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) سینئر راہنماء پاکستان پیپلز پارٹی وسا بق رکن صو بائی اسمبلی سردار محمد امان اللہ خان دریشک نے کہا ہے کہ حکمران عوامی خد مت میں ناکام ہو چکے ہیں محض شوبازیاں جاری ہیں عوامی ریلیف کے عملی اقدا مات کہیں نظر نہیں آتے سرکاری محکموں میں کرپشن عروج پر پہنچ چکی ہے عام آدمی کو کہیں انصاف ملتا نظر نہیں آتا ان خیالات کااظہار انہوں نے عوامی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو لاہور کے علاوہ کوئی علاقہ نظر نہیں آتاجنو بی پنجاب کے اضلاع اس وقت پینے کے صاف پا نی ،ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم دستیا بی او ر صفائی کی ناقص صورتحال کے باعث ابتر نظر آتے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن اور حکو مت پنجاب سب اچھا ہے کاراگ الاپ رہی ہے پا نامہ لیکس حکمرانوں کو لے ڈو بے گی عوام پی پی پی کے دور کویاد کررہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب انشاء اللہ پی پی پی دوبارہ اقتدار میں آکر عوامی خدمت کاسفر جاری رکھے گی

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers