Feature Top (Full Width)

Thursday, 20 October 2016

بااثر افر اد کی شا دی شد ہ خا تو ں سے احتما عی زیا دتی ،ایک ملز م گر فتا ر

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )شادی شدہ عورت کو نوکری کے بہانے گھر بلا کر گینگ ریپ کے الزام میں پولیس نے راجن پور کی معروف کاروباری شخصیت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ملزم کو چھڑوانے کیلئے سیاسی شخصیات کا پولیس پر دباؤ۔تفصیل کے مطابق 20سالہ مسماۃ خالدہ پروین زوجہ محمد رمضان قوم راجپوت سکنہ راجن پور نے سٹی پولیس راجن پور کو بیان دیا کہ اس کا خاوند خراد مشین پر کام کرتاہے شہر کی معروف کاروباری شخصیت مسمی فیض محمد ولد مظہر محمد قوم اعوان نے اسے نوکری کے بہانے گھر بلایا جب اس کے گھر پہنچی تو ملک فیض محمد اعوان نے اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ مجھے قابو کر لیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دے کر پانچوں افراد نے میرے ساتھ زنا کیا ۔جس پر سٹی پولیس راجن پور نے ملک فیض اعوان اور چار کس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملک فیض محمد اعوان کو گرفتار کر لیا ہے ۔کاروباری شخصیت کی گرفتاری کی خبر پر سیاسی شخصیات کا پولیس پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers