راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور شہر سمیت دیہی علاقوں میں اوزان پاسنگ کے
نام پر دوکا نداروں سے لوٹ مار جاری ،جعلسازوں کا گروہ مبینہ طور پر دوکا
نداروں سے لوٹ مار کررہا ہے اوزان پاسنگ کاجھا نسہ دے کر محض رسید تھما دی
جاتی ہے اور فی دو کاندار پانچ سوسے ایک ہزار روپے وصول کئے جارہے ہیں حکو
مت پنجاب نوٹس لے تفصیلات کے مطابق محکمہ انڈسٹریز ولیبر ڈیپارٹمنٹ کے خا
موش تماشائی بننے سے راجن پور کے دوکاندار جعلسازوں کے ہاتھوں لُٹنے پر
مجبور ہو چکے ہیں آئے روز جعلسازوں کی ٹیم شہر اور دیہی علاقوں کے دو کا
نداروں کے پاس پہنچ جاتی ہے مگر اوزان پاس کئے بغیر اُن سے پیسے لے کر رفو
چکر ہو جاتی ہے تاجروں نے ضلع انتظا میہ سمیت حکو مت پنجاب سے نوٹس لینے
اور ایسے جعلسازوں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment