راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل راجن پور کی خواتین اساتذہ نے اپنے ایک
بیان میں کہا ہے کہ ڈپٹی ڈی ای او خواتین ساجدہ کریم کی تعیناتی سے معلمات
کے مسائل حل ہوئے ہیں سکولوں میں سہولیات کی عدم فراہمی پر ڈپٹی ڈی ای او
نے خصوصی دلچسپی لی آج تحصیل بھر کے سکول بہترین اداروں کا نمو نہ پیش
کررہے ہیں جس کاسارا کریڈ ٹ ڈپٹی ڈی ای اوساجدہ کریم کو جاتا ہے یہ باتیں
انہوں نے ایک ملاقات کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ ایسے دوردرازسکول
جہاں اساتذہ کو فرنیچر ،بجلی ،واش رومز اور پنکھوں کی عدم فراہمی سے مسائل
کا سامنا تھا ساجدہ کریم نے خصوصی دلچسپی لے کر ترجیحی بنیادوں پر اساتذہ
کے مسائل حل کرائے ۔
0 comments:
Post a Comment