راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)راجن پور ،محکمہ بلڈ نگز کے زیرانتظام ضلع بھر کے 220
سکولوں میں تعمیراتی کاموں کی نیلا می ،پول کر نے کا منصو بہ ناکام ،ڈی سی
او ظہور حسین گجر نے اوپن ٹینڈرز نیلام کر نے کی ہدایت کردی ڈی او بلڈ نگز
فداحسین بھٹہ اور ہیڈ کلرک عبدالستار کی اُمیدوں پر پا نی پھرگیا تفصیلات
کے مطا بق کنٹریکٹ پول کر نے کے منصو بہ میں ناکا می کے بعد گذشتہ سے
پیوستہ شب ہیڈ کلرک عبدالستار نے رات کی تاریکی میں دفتر کھولا اور کنٹر
یکٹرز میں ٹینڈرز ایشو کئے جنہیں کنٹر یکٹرز نے پُر کر کے گذشتہ روز جمع
کرایا بعدازاں دن تین بجے ڈی سی او کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ٹینڈر کھولے
گئے ٹینڈر کھولنے کے عمل میں درجنوں کنٹریکٹرز شریک ہوئے کمیٹی روم میں
ٹینڈر اوپننگ کمیٹی کے ممبران میں سے صرف ای ڈی او فنانس اینڈ پلا ننگ راؤ
محمدعطاء اللہ موجود تھے جبکہ ڈی سی او ظہور حسین گجر ،ای ڈی اوورکس وڈی او
بلڈ نگز فداحسین بھٹہ ،اسسٹنٹ کمشنر شاہد محبوب شریک نہ ہوئے ڈپٹی ڈسٹر کٹ
آفیسر روڈز غلام شبیر قریشی نے ٹینڈرز کی نیلا می کے عمل کو ما نیٹر کیا
واضح رہے کہ محکمہ بلڈ نگز کے کرپٹ آفیسران ان ٹھیکوں کی بندر بانٹ کرنا
چاہتے تھے جو میڈیا نے ناکام بنادی
0 comments:
Post a Comment