راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،انڈس ہائی وے روجہان روڈ پر گلوبل
کاٹن فیکٹری میں اچا نک آگ بھڑ ک اُٹھی ،آگ نے فیکٹری کے احاطہ میں موجود
کپاس کے ڈھیر کواپنی لپیٹ میں لے لیا ،روجہا ن سے ایک اور راجن پور شہر سے
دوفائر بریگیڈ گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا
کروڑوں کا نقصان بتا یا جارہا ہے تفصیلات کے مطا بق دن بارہ بجے فائر
بریگیڈ طلب کی گئیں جنہوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا
یہاں عوامی وشہری حلقوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کاٹن فیکٹریوں
کے پاس آگ بجھا نے کے آلات ہو نے چاہیءں اور ہرسال راجن پور میں دوتین
فیکٹریوں میں آگ لگ جاتی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض طور پر بینک سے لیا
قرض چکانے اور انشورنس کمپنیوں سے رقم بٹور نے کے لئے بھی واقعات دہرائے
جاتے ہیں اُن کا کہنا تھا آگ لگنے کی تحقیقات ہو نی چاہیءں
0 comments:
Post a Comment