راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس عمران منیر کی زیر
صدارت ضلع کی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا
۔اجلاس میں ضلع کے تمام سیکیورٹی اداروں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی
۔اجلاس میں ضلع میں سیکیورٹی صورت حال اور قبائلی علاقے میں امن او امان
کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ
بارڈر ملٹری پولیس عمران منیرنے کہا کہ ضلع کے تمام سیکیورٹی ادارے ضلع میں
امن و امان کے قیام کے سلسلے میں دن رات مصروف عمل ہیں اور ضلعی انتظامیہ
سے رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین
ترجیح ہے ۔جس کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔تاکہ ضلع میں
امن و امان کی فضا برقرار رہے۔اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہو اور عوام
کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔
0 comments:
Post a Comment