راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) صحافت بلاشبہ عظیم شعبہ مگر چند عناصر کے گھسنے
سے بدنام ہورہا ہے صحا فی اپنے درمیان سے کالی بھیڑیں نکال باہر کریں صحا
فی بننے کے لئے تعلیم ،کردار اور مہارت وتجربہ کو مد نظر رکھا جائے مالکان
علاقائی صحا فی سوچ سمجھ کر رکھیں صحافت کو باکردار بنانے کے لئے کردار ادا
کر ناہو گا یہ باتیں صدر ڈسٹر کٹ پریس کلب سر دار منصو ر احمد خا ن سنجر
انی نے صحافیوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اُن کا کہنا تھا کہ پر نٹ
والیکٹر انک میڈیا کے مالکان علاقائی صحا فیوں کااستحصال کررہے ہیں صحافیوں
کو اُن کے پیشہ وارانہ فرائض کا معاوضہ دینا بھی اداروں کے فرائض میں شامل
ہے حکو مت کا فرض ہے کہ وہ علاقائی صحافیوں کے درپیش مسائل کے حل میں
کردار ادا کرے ۔
0 comments:
Post a Comment