راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور تاحاجی پورروڈ سیلاب کے باعث مکمل تباہ
ہوگئی ،سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے پڑ گئے حادثات روز کا معمول بن گئے ڈی
اوروڈز ،ڈی سی او کو درخواستیں دینے کے باوجود تاحال سڑک کی تعمیر ومر مت
کے لئے کوئی پیش رفت نہیں کی گئی شہریوں کااحتجاج وزیراعلیٰ پنجاب میاں
محمد شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطا لبہ تفصیلات کے مطا بق راجن پور
تاحاجی پور روڈ سیلاب کے باعث مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے سڑ ک پر جگہ جگہ
گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں کئی بارقیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں مگر انتظا میہ
ٹس سے مس نہ ہوئی سڑک کی تعمیر ومرمت اپنی جگہ گہرے کھڈوں کو پُر نہیں کیا
گیا شہریوں کے مطابق انتظا میہ کو متعدد بار درخواستیں دیں مگر آج تک عملد
رآمد نہیں ہوا شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment