راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،انڈس ہائی وے پر ناجائز تجاوزات کی
وجہ سے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن گئے گذشتہ اڑھتالیس گھنٹوں میں سات
افراد ٹریفک حادثات کی بھینٹ چڑھ گئے انڈس ہائی وے کوکشادہ کرکے یک طرفہ
تعمیر کیا جائے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مختلف مقامات پر ٹریفک حادثات
میں سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ دس کے قریب افرادزخمی ہوئے پہلا حادثہ
گوٹھ مزاری کے قریب پیش آیا جس میں پٹرولنگ پولیس اہلکار سمیت دوموٹرسائیکل
سوار ڈالہ کی ٹکر سے جاں بحق ہوئے دوسرا حادثہ کوٹلہ نصیر کے قریب پیش آیا
جہاں گھاس سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی کے اُلٹنے سے دوافراد جاں بحق جبکہ سات کے
قریب زخمی ہو گئے اس طرح کوٹلہ عیسن کے قریب مسافر کوچ کی ٹکر سے ایک
موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ جام پور کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر
سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا عوامی وشہری حلقوں نے انڈس ہائی وے
کوکشادہ کرکے یک طرفہ تعمیر کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment