راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹریشن راجن پور کے پاس
عملہ کی کمی ،راجن پور شہر میں گندگی کے ڈھیر ،نالیاں بند ہو نے سے گلیاں
تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں بار بارشکایات کے باوجود عملہ صفائی نہیں
پہنچتا ڈی سی او راجن پور نوٹس لیں تفصیلات کے مطا بق راجن پور شہر کی
مرکزی سڑکات فتح پور روڈ ،بند روڈ ،سرکلرروڈ ،ضیاء شہید روڈ ،قطب کینال روڈ
سمیت کئی سڑکات اور نوآباد کا لو نیاں عدم صفائی کی وجہ سے فلتھ ڈپو میں
تبدیل ہو چکی ہیں ٹی ایم اے کے عملہ صفائی کا کہیں عمل در آمد نظر نہیں
آتاعدم صفائی کی وجہ سے نالیاں بند پڑی ہیں جس سے سیوریج کا گندا پا نی
گلیوں میں جمع ہو کر تالاب کی شکل اختیار کئے ہوئے ہیں شہریوں کو نہ صرف
بدبواور تعفن کاسامنا ہے بلکہ اکثر علاقوں میں شہریوں کا گذر نا بھی محال
ہو چکا ہے شہریوں نے ڈی سی او راجن پور سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال
کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment