راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،بند روڈ پر گندگی کے انبار ،اکلوتا
سیوریج نالہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،لانگ کا لونی کی گلیاں گندے پانی کے بھر جانے
سے تالاب کامنظر پیش کر نے لگیں اہل علاقہ کااحتجاج تفصیلات کے مطابق راجن
پور شہر کی فتح پور روڈ سے نکلنے والی بندروڈ عدم صفائی کی وجہ سے گندگی
سے اَٹ چکی ہے جبکہ بھاری ٹریفک کے گذرنے کی وجہ سے سیوریج نالہ ٹوٹ چکاہے
جس سے اکثر اوقات لانگ کالونی کی گلیاں گندے پانی سے بھر کر جوہڑ کی شکل
اختیار کرلیتی ہیں اہل علاقہ محمد الیاس ،عبدالستار گبول، واحد بخش، محمد
جلیل ،عبیداللہ آصف ،طارق بھٹی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ عملہ
صفائی یہاں کبھی کبھار آتا ہے جبکہ تحصیل میو نسپل آفیسر سمیت ایڈ منسٹر
یٹر ٹی ایم اے کو متعدد بار درخواستیں دیں ہیں مگر تاحال کوئی شنوائی نہ
ہوئی ہے اہل علاقہ نے ڈی سی او ظہور حسین گجر سے مطا لبہ کیا ہے کہ بندروڈ
نالہ کی نئے سرے سے تعمیر اور بندروڈ کی مر مت کرائی جائے
0 comments:
Post a Comment