راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور ،محکمہ تعلیم میں فرنیچر خریداری کا
معا ملہ ،لاہور سے مانیٹر نگ ٹیمیں راجن پور پہنچ گئیں سکولوں کے دورے
،گرلز سکولوں کے اساتذہ کو رات گئے تک زبردستی بٹھا یا جانے لگا اساتذہ
ولواحقین کاسخت احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب اس زیادتی کا نوٹس لیں تفصیلات کے
مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب کی معائینہ ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں ضلع راجن پور
میں فر نیچر خریداری کی چیکنگ کے لئے سپیشل ٹیم راجن پور پہنچ چکی ہے ٹیم
ضلع بھر کے ایسے سکولز کاوزٹ کررہی ہے جہاں پر محکمہ کی جانب سے فرنیچر
کرسیاں ،ڈیسک بینچ بھجوائے گئے تھے اب ٹیم ان سکولوں میں فرنیچر کی موجودگی
،کوآلٹی اور مقدار کی چیکنگ میں مصروف ہے ایسے میں مرداساتذہ کو سکول
اوقات کے بعد بٹھا نا تو قبول مگر خواتین اساتذہ کو ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے
ای اوز کی جانب سے مغرب اور عشاء تک دیہی علاقوں کے سکولز میں زبردستی
پابند کیا جارہا ہے جس سے ان اساتذہ کے گھریلو معاملات اور نجی زندگی شدید
متاثرہورہی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں قائم سکولز اکثر ویرا نے میں گاؤں سے
ہٹ کر تعمیر کئے گئے ہیں جس سے ان اساتذہ کاوہاں رات گئے تک بیٹھنا بھی
درست نہیں ہے اساتذہ نے نام نہ ظاہر کر نے کی شرط پروزیراعلیٰ پنجاب
،سیکرٹری تعلیم پنجاب سے اصلاح احوال کا مطا لبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment