Feature Top (Full Width)

Sunday, 27 December 2015

افسران سکولوں کی مسنگ فیسلیٹیز کو چیک کریں ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)اساتذہ کرام طالب علموں کی حاضری کو 100فی صد یقینی بنائیں ۔اور افسران سکولوں کی مسنگ فیسلیٹیز کو چیک کریں ۔محکمہ تعلیم کے افسران روزانہ کی بنیاد وں پر سکولوں کے وزٹ کریں اور اساتذہ کے مسائل بھی حل کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے محکمہ تعلیم اور وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے پروگرام بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس اجلاس میں ای ڈی او تعلیم ،ڈی او زتعلیم،اے ای اوز اور ہیڈ ماسٹرز نے شرکت کی۔اس اجلاس میں ڈی سی او کو اساتذہ اور بچوں کی حاضری پر بریفنگ دی گئی۔بعد ازاں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن بارے ریوینیو افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نے کہا کہ ضلع بھر کی لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام 86فی صد مکمل ہو چکا ہے۔انہوں نے ریوینیو افسران کو ہدایت کی کہ جو مواضعات رہ گئے ہیں ان کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید ہوں۔ڈی سی او کو بتایا گیا کہ 534مواضعات میں سے 450مواضعات کی کمپیوٹرائزیشن ہو چکی ہے اور ان کو عوام کی سہولت کے لئے آن لائن کر دیا گیا ہے۔

Saturday, 26 December 2015

گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج راجن پور میں ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام تعلیم کی اہمیت کے عنوان پرتعلیمی میلے کا انعقاد جمشید فرید سومرو

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپو رٹر ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ ڈگری کالج راجن پور میں ہیلپ فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام تعلیم کی اہمیت کے عنوان پرتعلیمی میلے کا انعقاد میں کیا گیا جس میں ڈی او سی آفتاب حسین، ڈی او فارسٹ طلعت عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد یعقوب شیروانی، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج راجن پور ڈاکٹر شکیل احمد پتافی، پرنسپل کامرس کالج راجن پور نذیر احمد سکھانی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز فخر لطیف بزدار، پروفیسرمقصود احمد، پروفیسر بلال احمد، چیف ایگزیکٹیو انڈس گروؤرز پرائیویٹ لمیٹڈ فیض فرید سومرو، چیرمین مصالحتی کونسل راجن پور علی محمد، خادمِ شہر فرید حمزہ کمال فرید ملک، کنور کمال اختر ،شاہد ریاض خان، ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منیجرہیلپ فاؤنڈیشن رخسانہ مبارک اور پروگرامز منیجر جمشید فرید سومرو میلے کے شرکاء سے تعلیم کی اہمیت بحوالہ پرائم منسٹر اینڈ چیف منسٹر یوتھ سکیمز خطاب کیا۔آگاہی کے لئے مختلف سماجی تنظیموں نے سٹالز لگائے اور ضلع راجن پور کے کالجز کے نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اعزازی شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا گیا۔اس موقع پر آفتاب حسین نے کہاکہ راجن پور کے نوجوانوں کو ان سکیمز سے متعلق ضلعی سطح پر غیر مشروط آگاہی، پیشہ وارانہ مشاورت و مکمل کاغذی کارووائی کی سہولت مہیا کرانے کی ہیلپ فاؤنڈیشن کی یہ رضاکارانہ کاوش نہایت قابلِ تحسین ہے جس سے نہ صرف ہمارے نوجوانوں میں تعلیم حاصل کرنے کا شعور اُجاگر ہو گا بلکہ ان سکیمزسے فائدہ اُٹھاتے ہوئے وہ اپنے روشن مستقبل کی طرف زیادہ مستعدی ، سنجیدگی اور ذوق و شوق سے آگے بڑھ سکیں گے۔

ڈسٹرکٹ جیل راجن پور میں جشن عید میلاد النبی ﷺ بڑے جوش و خروش سے منایا گیا

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )ڈسٹرکٹ جیل راجن پور میں جشن عید میلاد النبی ﷺ بڑے جوش و خروش سے منایا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اور ایس پی انوسٹی گیشن حاجی خلیل احمد تھے۔ اس موقع پر سپریٹینڈنٹ جیل رشید احمد ،ڈپٹی سپریٹینڈنٹ جیل چوہدری اکر م گجر ،ڈاکٹر خلیل احمد،اقبال حسین،شاہین اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔اس تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک ،اور نعت رسول مقبول ﷺ سے شروع کیا گیا۔جیل میں موجود قیدیوں نے نعتیں اور صوفیا کا کلام پیش کیا ۔آخر میں تمام قیدیوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔بعد ازاں اے ڈی سی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایس پی خلیل احمد کے ہمراہ ایمر جنسی وارڈ اور دیگر وارڈ میں موجود مریضوں میں پھل تقسیم کئے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محبت علی اور ٹی ایم اے کے افسران بھی موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجازاہد محمود گوندل

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپو رٹر )اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا۔آپﷺ کے آنے سے جہالت ،بدعت ،مصیبتیں اور شرک کا خاتمہ ہوا اور ہر طرف نور پھیل گیا۔آپ ﷺ نے حق کو بلند کیا ،مساوات کا درس دیا اور آپ ﷺ کے آنے سے ہی عورت کو معاشرے میں عزت ملی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی پی او زاہد محمود گوندل ، اے ڈی سی ارشد گوپانگ نے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کی ہدایت پر 12ربیع الاول کی تقاریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مرکزی جلوس کی قیادت ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے کی۔جلوس صبح 10.30منٹ پر چوک الہ آباد سے شروع ہوا۔آمد رسول ﷺ مرحبا کے نعرے لگاتے ہوئے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1میں اختتام پزیر ہوا۔اختتام پر سکول میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام ،معززین،شہریوں اور بچوں نے شرکت کی۔

تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اتحاد بین المسلمین ،اخوت اور رواداری کو قائم رکھیں محمد اعظم خان گوپانگ

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اتحاد بین المسلمین ،اخوت اور رواداری کو قائم رکھیں۔ان خیالات کا اظہار تحصیلدار راجن پور محمد اعظم خان گوپانگ نے ڈی سی او ظہور حسین کی ہدایت پر جشن عید میلاد النبی ﷺ12ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔علماء کرام نے اپنے اپنے خطاب میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔تحصیل دار نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی ﷺ12ربیع الاول کے موقع پر تمام جلوسوں کے راستوں کی مکمل صفائی ہو گی۔اور سول ڈیفنس کے رضاکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہوں گے۔

لوگوں کا جمہوری اداروں پر اعتماد مستحکم ہو گا سید طاہر اقبال

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) انتخابی اصلاحات پر عمل درآمد سے نچلی سطح پر جمہوریت مزید مضبوط ہو گی اور لوگوں کا جمہوری اداروں پر اعتماد مستحکم ہو گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ انتخانی اصلاحات کی عمل داری میں تمام سٹیک ہولڈرز کو اپنا کردار ادا کریں۔ اس انتخابی اصلاحات میں دو گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں ۔ایک یوتھ گروپ اور دوسرا ڈسٹرکٹ انتخابی اصلاحات گروپ(DERG)۔ یہ باتیں سماجی ترقیاتی تنظیم العصر کے زیر اہتمام ایک روزہ مشاورتی میڈیا بریفنگ سے خطاب کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سید طاہر اقبال نے کہیں۔انہوں نے کہا کہ العصر انتخابی اصلاحات کی عمل داری کے لئے سٹیک ہولڈر کے ساتھ شعور آگاہی مہم چلا رہی ہے۔ان دو گروپس میں میڈیا ،سیاسی ،سماجی شخصیات،وکلاء،سول سوسائٹی کے ارکان شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سٹیک ہولڈر کو اس اہم قومی مشن کی تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔اس مشاورتی میڈیا بریفنگ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندہ گان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Wednesday, 23 December 2015

مسلح افراد نے گنے کے کھیت پر قبضہ کرکے آگ لگادی

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،دس مسلح افراد نے زمیندار کے گنے کے کھیت پر قبضہ جما کر آگ لگادی ،متاثرہ کاشتکار گنے کی نئی فصل کاشت کرنے سے محروم ،زمیندار اور اہل علاقہ کا اس غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق موضع قاسم پور کے زمیندار حاجی فرید بخش قوم گدارہ نے اہل علاقہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتلایا کہ وہ موضع رنگ پور وقاسم پور کازمیندار ہے اُس نے اپنی ملکیتی زمین چوبیس کنال پر گناء کاشت کررکھا تھا گذشتہ روز اس نے گنے کی فصل کاٹ کر زمین خالی کی تو مسلح ملزمان اللہ ڈیوایا ،ابو بکر ،لعل بخش،غلام یسین ،ابراہیم ودیگر اقوام لوہا ر ودریشک نے رات کی تاریکی میں اُس کے کھیت کوآگ لگادی اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے اُس کے ملکیتی رقبہ پر قبضہ جمالیا اور دھمکی دی کہ اگر آپ اس رقبہ کے نزدیک آئے تو جان سے مار دیں گے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بھی واقعہ کی تصدیق کی متاثرہ زمیندار نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ڈی پی او راجن پور سے ملزمان کیخلاف فوری کاروائی کر نے اور انصاف فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے

عوا م کو بہتر طبی سہولیا ت کی فر اہمی کیلئے ہا سپٹل بلڈ نگز کو جلد مکمل کر نیکا حکم

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے محکمہ صوبائی عمارات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہسپتالوں کی عمارات کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرائیں تاکہ قومی سرمائے سے زیر تعمیر عمارات کے ثمرات سے عوام اور ادارے فوری مستفید ہوسکیں ٗ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیرو مرمت میں کسی قسم کی غفلت وکوتاہی ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا ٗ تحصیل جام پور میں جاری ترقیاتی عمل کی رفتار اور معیار کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیتا رہوں گا ٗ ڈی سی او نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جام پور میں جاری ایڈمین سپیشلسٹ اینڈ چلڈرن بلاک کی تعمیراتی کے منصوبے کے معائنے کے موقع پر متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جس میں ڈی او پلاننگ ملک سیف الرحمن ٗ ای ڈی او سی ڈی محمد اصغر جلبانی ٗ ڈی ایچ او ڈاکٹر صدیق مستوئی ٗ ایم ایس ڈاکٹر فیض اللہ خان لُنڈ ٗ اسسٹنٹ کمشنر قمر الزمان قیصرانی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او ظہور حسین گجر نے کہاکہ متعلقہ افسران کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں سے ان کے علاج معالجہ بارے دریافت کیا ۔

نوجوانوں تربیت دیئے بغیر ترقی کے عمل کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا شیر علی خان گورچانی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی نے کہا کہ پنجاب کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں تربیت دیئے بغیر ترقی کے عمل کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ ہمارے نوجوان پڑھ لکھ کر معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے ملک کا بوجھ بٹائیں۔پنجاب میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کی فنی تربیت کا وسیع تر پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کوایسے شعبوں میں تربیت دے رہے ہیں جس کی پاکستانی صنعت اور تجارت کو ضرورت ہے۔لڑکیوں کو فنی تربیت دینے کے لئے بھی خصوصی فنڈ رکھے گئے ہیں۔ٹیوٹا، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے اشتراک سے ملکی و بین الاقوامی صنعتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے افرادی قوت کی سکلز ٹریننگ کے ذریعے بہتر پیداوار اور خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامپور میں TEVTA اداروں سے تربیت یافتہ 412 بچوں کو اسناد، سیفٹی اور ٹول کٹ دینے کی تقریب میں خطاب کے دوران کیا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب نے TEVTA سے412 تربیت یافتہ بچوں میں اسناد اور ٹول کٹ بھی تقسیم کی ۔ تقریب میں ڈی سی او راجن پورڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین ، اسسٹنٹ کمشنر قمر الزمان قیصرانی، محمد ضیاء الرحٰمن چیف ایگزیکٹوآواز فاؤنڈیشن پاکستان،میاں ظہور، ملک کریم نواز ، محمد حسین فریدی،خواجہ ممتاز الہی، فاروق گوپانگ، عبدالجبار قریشی، آفتاب نواز مستوئی،نذر خان رند،زبیر لاشاری، محمد اکرم قریشی، میاں عرفان بودلہ،ایڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ڈی او پلانگ ملک سیف الرحمان، سمیت دیگر مہمانوں، بچوں اور والدین نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی کی موجودگی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) اور برطانیہ کے دو اداروں کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کئے گئے جس کی فنی تعلیم میں مزید بہتری آئے گی۔آج دانش سکولوں کی بدولت پنجاب کے آخری ضلع میں بھی وہ ہی تعلیمی سہولیات میسر جو اعلیٰ تعلیمی ادرے فراہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 4 نئے دانش سکولوں کی تعمیر میں انجینئرنگ کے اعلی معیار ، شفافیت اور تعمیراتی قواعد و ضوابط کو ملحوظ رکھا جائے گا ۔ دانش سکولوں اور سنٹرز آف ایکسی لنس نے پنجاب کے تعلیمی افق پر نئے نقش ثبت کئے ہیں ۔ صوبے کے پسماندہ علاقوں کے غریب مگر ذہین بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے دانش سکولوں سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی حکومت کی آولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام وسائل برویء کار لائے جا رہے ہیں پنجاب حکومت نے عوام کو تعلیم کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے تعلیمی شعبہ میں پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات بار آور ثابت ہوئے ہیں ۔تعلیم پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے فروغ تعلیم کے لئے فراہم کئے جانے والے وسائل اخراجات نہیں بلکہ ملک کے روشن مستقبل پر سود مند سرمایہ کاری ہے۔ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین نے کہا کہ ملکی ترقی کا دارومدار تعلیم پر منحصرہے ۔آج شفاف تعلیمی نظام کی بدولت محنتی بچوں کو ان کی محنت کا پھل مل رہا ہے ۔دانش سکولوں کے قیام سے آج پنجاب کے آخری ضلع میں بھی وہ تعلیمی سہولتیں میسرجو مہنگے تعلمی ادروں میں میسر ہیں ۔ محمد ضیاء الرحٰمن چیف ایگزیکٹوآواز فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ آواز فاؤنڈیشن پاکستان نے جنوبی پنجاب کے تقریباً اڑھائی ہزار پڑھے لکھے نوجوانوں کو فنی و تکنیکی تربیت کے لئے حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کو جدید سہولتیں فراہم کیں۔

حضرت محمد ﷺ کی آمد باعث رحمت اور نجات ہے مسز شاہینہ ناز

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حضرت محمد ﷺ کے بھائی چارے اور رواداری کے پیغام کو آج سمجھنے اور عام کرنے کی ضرورت ہے۔آپ ﷺ کی آمد باعث رحمت اور نجات ہے اور آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے دور ہو گئے۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز کالج راجن پورمیں منعقدہ میلاد شریف کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسرز ،لیکچرارز،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔میلاد شریف میں طالبات نے نعت رسول مقبول ﷺ پڑھیں اور درود و سلام پیش کیا۔اور آخر میں دعا کرائی گئی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

جشن آمدرسو لؐ کا مقصد با ہمی اتحا د ،اخو ت اور امن کو فر و غ دیا جا ئے سید مشتا ق احمد

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) جشن آمدرسو لؐ کا تقا ضاہے کہ با ہمی اتحا د ،اخو ت اور امن کو فر و غ دیا جا ئے ۱۲؍ ر بیع الا ؤ ل کو تحصیل میو نسپل کمیٹی را جن پور اس سلسلے میں خصو صی انتظا ما ت کر ے گی یہ با ت تحصیل میو نسپل آ فیسر را جن پو ر چو ہد ری فر ما ئش علی نے ایک خصو صی میٹنگ کے دورا ن کیا مر کز ی میلا د ؐ جلو س کے روٹ کی صفا ئی اور آرا ئش کا خصو صی انتظا ما ت کی جا ئے گا عما رت پر چر اغا ں ہو گا اور بو ا ئز ہا ئی سکو ل نمبر 1 را جن پور میں میلا د کا نفر نس منعقد کی جا ئے گی جبکہ ۱۲؍ ر بیع الا ؤ ل 24 ؍ دسمبر کو بعد نما ز عشا ء سبز ازابلد یہ میں سا لا نہ عظیم الشا ن محفل نعت ؐ منعقد ہو گی اجلا س میں جشن عید میلا د البنی ؐ کے سلسلے میں پر و گر امز انتظا ما ت کو حتمی شکل د ی گئی اس اجلا س میں مر کز ی نعت ؐ کمیٹی کے صد ر سید مشتا ق احمدرضو ی ،آر گنا ئز سجا د ملک بو ہڑ اور غلا م حسین شا ہین ،چیف آفسر سا جد ر یا ض خا ناور ذو الفقا ر انجم نے شر کت کی

نو منتخب عوا می نما ئند گا ن شر ا فت کی سیا ست اور عوا می خد مت کو اہمیت دیں محمد شا ہدنواز ارائیں

را جن پو ر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) نو منتخب عوا می نما ئند گا ن شر ا فت کی سیا ست اور عوا می خد مت کو اہمیت دیں ان خیا لا ت کا اظہا ر سیا سی وسما جی ر ہنما محمد شا ہدنواز ارائیں نے اپنے دفتر میں صحا فیو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ نو منتخب عوا می نما ئند گا ن صحت ،تعلیم ،امن وا ما ن انصا ف کی فر ا ہمی بنیا د ی مسا ئل کے حل کی طر ف تو جہ کر کے خو شحا ل معا شر ے کی تشکیل میں بھر پور جد و جہد کر یں بلا تفر یق عوا م کی خد مت کر یں عوا م نے ان پر اعتما د کر کے جو ذ مہ دار ی ڈالی ہے اس پر پورا اتر نے کی کو شش کر یں اس مو قع پر سیٹھ اللہ بچا یا ،سید اصغر شا ہ ،سیٹھ طا ہر مقصو د ،عبد ا لصبور ر حما نی ،ظفر اقبا ل و دیگر افر ا د بھی مو جو د تھے

واحد بخش جتوئی ریجنل ڈائریکٹر تعلقات عامہ سےریتائز ہو گئے

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مجھے خوشی ہے کہ 60سال مدت ملازمت پوری کر کے اپنے محکمے سے ریٹائر ہو رہا ہوں اور دوران ملازمت بڑے نشیب و فراز دیکھے ہیں اور زیادہ تر میری ملازمت کا حصہ ڈیرہ غازی خان میں گزرا ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ میں نے اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریجنل دفتر ڈیرہ غازی خان واحد بخش جتوئی نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس راجن پور کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے گئے عشایہء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راجن پور عبد الرؤف اعوان ،آرٹس کونسل کے آفیسر غلام عباس،حافظ اویس صفدر،محمد شہزاد گل، غلام سرور،سلطان محمود اور دیگر نے شرکت کی۔اس تقریب میں ڈسڑکٹ انفارمیشن آفس راجن پور کی طرف سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ واحد بخش جتوئی کو روائتی سندھی اجرک پہنائی گئی اور دیگر تحائف پیش کئے گئے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راجن پور عبد الرؤف اعوان ،حافظ اویس صفدر،محمد شہزاد گل، غلام سروراورسلطان محمود نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جیسے شفیق اور فرض شناس آفیسر کی ر یٹائر منٹ کے بعد محکمہ کو کمی محسوس ہو گی۔آپ نے ہمیشہ اپنے عملے کے ساتھ پیار و محبت کی اور ان کی کمی کوتاہی کو در گزر کر کے شفقت کے ساتھ رہنمائی کی۔

خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)برصغیر پاک و ہند کے ہفت کلیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے کی ۔اس موقع پر ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،منیجر اوقاف،ای ڈی او سی ڈی،ای ڈی او تعلیم ،ای ڈی او صحت ،ای ڈی او فنانس ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ٹی ایم او راجن پور،ڈی او لیبر،ڈی او سول ڈیفینس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ برصغیر پاک و ہند کے ہفت کلیم صوفی شاعر حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے سالانہ عرس پر آنے والے زائرین کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کئے جائیں اور ان کے کھانے پینے،رہائش کے انتظامات کے لئے پہلے سے منصوبہ بندی کی جائے۔اور تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائیں۔ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے کہا کہ عرس کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

سانحہ پشاور درحقیقت ان پھولوں کا واقعہ ہے کلیم اختر قریشی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب سے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور درحقیقت ان پھولوں کا واقعہ ہے جس میں بہت سے پھول کھلنے سے پہلے مرجھا گئے۔اس تقریب میں پرنسپل مسز شاہینہ ناز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار ،پروفیسرز،لیکچرارز ،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔تقریب میں طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے۔آخر میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی گئی۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں آج باسکٹ بال کا میچ منعقد کرایا گیا جس میں سیکنڈ ایئر اور تھرڈ ایئر کی طالبات نے حصہ لیا ۔اس موقع پر پرنسپل مسز شاہینہ ناز نے کہا کہ کھیلوں سے طالبات کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔طالبات نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

Monday, 21 December 2015

اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہےزاہد محمود گوندل

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔علمائے کرام اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنا ئیں۔عید میلادالنبی ﷺپورے جوش و خروش سے منائی جائے ،اس حوالے سے ضلعی حکومت آپ کی بھرپور معاون ثابت ہوگی۔ان باتوں کا اظہا ر ن ڈی پی او زاہد محمود گوندل نے مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام کے ساتھ اجلاس کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او ،پی اے،ای ڈی او سی ڈی اور مختلف مکاتب فکر کے علماء، موجود تھے۔ڈی پی او راجن پور محمود زاہد گوندل نے اجلاس میں بتایا کہ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تمام سیکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔جلوس کے راستوں پر کڑی نگرانی کا انتظام ہوگا۔علمائے کرام نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ روایتی جوش و خروش سے ہر مرتبہ کی طرح ضلع راجن پور میں منائی جائے گی اور ہم کسی بھی بے ضاطبگی کا باعث نہیں بنیں گے۔ علماء کرام نے بتایا کہ ہم ضلعی حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ ڈ ی پی او نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول بہت مقدس مہینہ ہے ،ہمیں چاہیئے کہ اس میں جتنی بھی سعادتیں سمیٹ سکتے ہیں وہ ضرور سمیٹیں -یہ مہینہ برکتوں ہی برکتوں کا ہے اور عید میلادالنبی ﷺ اس شان اورنظم و ضبط سے منائیں کہ دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی ہمارے مذہب اسلام پر رشک ہو۔

تجاوزات کا خاتمہ اور ترقیا تی کا م تیز ی سے جا ر ی ہیں سردار شیر علی گو ر چا نی

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار تھوڑی تیز کرنے کی ضرورت ہے ۔جسطرح جام پور سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے ایسے ہی فاضل پورمیں بھی سڑکوں وغیرہ کی تعمیر میں حائل رکاوٹوں کو فوری ہٹایا جائے۔گرین بیلٹ کا راستہ صاف کیا جائے اور ون وے کلیئر کرایا جائے۔سڑکوں کی تعمیر میں پول شفٹنگ کا کام جلد مکمل کیا جائے اور دور دراز علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی جلد مکمل کیا جائے ۔اس کے لئے آپ کو جتنے بھی فنڈز کی ضرورت ہے ،وہ ضلعی حکومت کے توسط سے پنجاب حکومت کے نوٹس میں لایا جائے۔ضلع کی ترقی کے لئے مزید فنڈز کی دستیابی کو ممکن بنانے کے لئے میں خود پنجاب حکومت کو سفارش کروں گا۔ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے ڈی سی او آفس راجن پور میں دوران ڈی سی سی میٹنگ کے دوران کیا۔اس میٹنگ میں ضلع راجن پور کے تمام محکمہ جات کے ایکسیئن اور انجینئر حضرات نے خصوصی شرکت کی ۔اجلاس میں ضلع راجن پور میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔اس موقع پر ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے کہا کہ میں خود ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔متعلقہ محکموں سے اس حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر بریفنگ لیتا ہوں اور جدھر بھی کام کی رفتار سست لگے ادھر فوری رفتار تیز کرانے کی ہدایت کرتا ہوں ۔ٹرائبل ایریا کے حوالے سے بھی ایک روڈ میپ بنا ہے ہیں۔جام پور سٹی ما ڈل پیکج پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہوں اور ہفتہ وار وزٹ بھی کرتا ہوں۔دوران بریفنگ ڈپٹی اسپیکر کو مختلف محکمہ جات کی طرف سے بتایا گیا کہ خطرناک سکولوں وغیرہ کی عمارتوں کے حوالے سے 90فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اور سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی عمارتوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔ بینظیر برج کی تکمیل 2017کے آخر میں مکمل ہو جائیگی۔ محکمہ انہار کی طرف سے بتایا گیا کہ نہری پانی داجل برانچ اور لنک نمبر 3میں 21دسمبر سے 31دسمبر تک 4ہزار کیوسک پانی ہیڈ تونسہ سے چھوڑا جائیگا۔میٹنگ کے آخر میں ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ ڈی سی او راجن پور کی کاوشوں کو سراہتا ہوں کہ وہ جام پور سٹی ماڈل پیکج میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ہماری پہچان دراصل راجن پور سے ہے اور اس کی ترقی میں ضلعی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

ہم اسلا م کے دشمنو ں کو تعلیم کے ذ ر یعےشکست دیں ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)آج سانحہ پشاور کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے ہفت روزہ تقریبات بلکہ یوں کہیں کہ سیریز آف ایونٹ کا سلسہ ختم پذیر ہورہا ہے ۔ان تقریبات کا بنیادی مقصد تھا کہ ہم تمام لوگ ملکر دہشتگردوں کو یہ پیغام دیں کہ ہم بحیثیت قوم متحدہیں۔16دسمبر2014سانحہ کا واقعہ ہمیں ایک سبق سکھاتا ہے کہ ہم ان نام نہاد دشمنان اسلام کو تعلیم کے ذریعے شکست دیں ۔ہمارے شہداء بچے تعلیم کے میدان میں بہت آگے بڑھنا چاہتے تھے۔میری تمام پاکستانیوں بالخصوص راجن پور کے طلباء و طالبات سے اپیل ہے کہ وہ تعلیم کے میدان میں اتنا آگے بڑھیں کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں کے خواب پورا کرسکیں ۔ان سات روزہ تقریبات کو دیکھ کر بلاشبہ کہہ سکتا ہوں کہ ضلع راجن پور کے طلباء طالبات تعلیم کے میدان میں کسی بھی ضلع سے کم نہیں ہیں اور بڑے فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ ساؤتھ پنجاب میں تقریبات اور ٹیلنٹ کے حوالے سے ضلع راجن پور سب سے بہتر ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجو ایٹ کالج راجن پور میں سانحہ پشاور کے حوالے سے منعقدہ اسی سلسلے کی آخری پروقار تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس تقریب میں ڈی او سی میاں آفتاب،اے ڈی سی ارشد گوپانگ،ڈی پی او زاہد محمود گوندل،پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی،ضلعی افسران،وکلاء حضرات،ٹیچرز اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔اس کے بعد نعت شریف پڑھی گئی،ایم اے کی ایک طالبہ زین طاہرہ نے ایک نظم پیش کی کہ :دسمبر جب بھی آتا ہے ،درد جان لوٹ آتا ہے :ہمیشہ کے لئے اس سے بچھڑنے کاصدمہ یاد آتا ہے۔تقریب میں دو ملی نغمے ؛اے راہ حق کے شہیدو اور جاگ اٹھا ہے سارا وطن بھی پڑھے گئے ۔شمائلہ رضا نامی طالبہ نے انگلش تقریر میں سوال اٹھایا کہ دہشتگردی کی ایسی گھناؤنی کارروائی کا آخر مقصد کیا تھا؟۔تقریب میں رانا محمد یامین نے صوفیا نہ کلام پیش کیا ۔برٹش سکول سسٹم راجن پور کے بچوں نے: بڑا دشمن بنا پھرتا ہے : پر بہت خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔ڈی او سی میاں آفتاب نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شکیل پتافی صاحب نے بہت اچھا پروگرام پیش کیا ہے،اس پر ان کو اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔16دسمبر کے سانحہ پر یہ کہنا چاہتا ہوں کہ دل تو میرا اداس ہے ،ناجانے سارا شہر کیوں سائیں سائیں کر رہا ہے۔بلکہ اس وقت پورے ملک کا یہی حال ہے ۔سانحہ پشاور کے حوالے سے ایک شعر میں سارا سماں سمیٹنے کی کوشش کرتا ہوں کہ کیسے موسم ہیں ،میرے گلشن میں در آنے لگے: اب تو کھلنے سے بھی پہلے پھول مرجھانے لگے۔پرنسپل ڈاکٹر شکیل پتافی نے اپنے خیالات کااظہار کیاکہ اللہ تعا لیٰ سورہ بقرہ میں فرماتے ہیں کہ :ان سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں مگرزیادتی مت کرنا:یہ کیسے بزدل دشمن ہیں جو معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ہفت روزہ تقریبات میں بھر پورشرکت کرنے پر میڈیا نمائندگان،ضلعی افسران،علمائے کرام،وکلا ء ،ٹیچرز،خواتین اور سول سوسائٹی کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے آخر میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع راجنپور میں 7452 رجسٹرڈ معذور افراد میں 1200روپے فی کس کے حساب سے خدمت کارڈ تقسیم

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع راجنپور میں 7452 رجسٹرڈ معذور افراد میں 1200روپے فی کس کے حساب سے خدمت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع راجن پور کی تحصیلوں میں 3سینٹرز بنائے گئے ہیں۔یہ سینٹرز ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور ،ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پور اور ٹی ایچ کیو روجھان میں بنائے گئے ہیں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے پنجاب خدمت کارڈ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں دوران بریفنگ ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی نے بتایا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے محکمہ سوشل ویلفیئر معذور افراد کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے سینٹر زتک پہنچا نے اور پھر واپس گھروں تک چھوڑنے کی ذمہ داری پوری کرے گی۔ ان معذور افراد میں روزانہ کی بنیادوں پر 50کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ان سینٹرز کے انچارج راجن پور میں شازیہ نواز،جام پور میں نادیہ اور روجھان میں ڈاکٹر ، یہ کارڈ پنجاب بینک اور زونگ کے ذریعے کیش کروائے جا سکیں گے۔ اس موقع پر ڈی او سی ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر،ڈی او سوشل ویلفیئر ،میڈیکل سوشل ویلفیئر جام پور،ڈی او لیبر ،ڈی ایس پی ،ڈی ایچ او،ایم ایس راجن پور،جام پور اور روجھان اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ معذور افرادد ہمار ے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو کسی بھی جگہ کمزور نہ سمجھا جائے۔معذور افراد کو خدمت کارڈ کی تقسیم کا اجراء آسان بنایا جائے اور ان کو سینٹرز تک لیجانے اور واپس پہنچانے کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تمام سماجی تنظیمیں انتظامیہ کے اشتراک سے لائحہ عمل تیار

راجن پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے تمام سماجی تنظیمیں انتظامیہ کے اشتراک سے لائحہ عمل تیار کریں تاکہ نقصانات کم سے کم ہو سکیں۔ سماجی تنظیمیںیا این جی اوز ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ سوشل ویلفیئر ایک دوسرے کے ساتھ روابط میں رہیں۔یہ باتیں ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی نے ضلعی افسران اور سماجی تنظیمیں کے نمائندہ گان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔یہ انتظام سنگی فوؤنڈیشن نے یو ایس ایڈاور کنسرن کے تعاون سے اہتمام کیا۔اس موقع پر ڈی او جنگلات طلعت عباس ،ڈی او لیبر میاں جہانگیر ،ایمل خان خٹک ایڈوکیسی منیجر،گلفام خان پروجیکٹ منیجر،اظہر منیرپروجیکٹ کوآرڈینیٹر اور دیگر سماجی تنظیمیں کے نمائندہ گان نے شرکت کی۔اس موقع پر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر سنگی فوؤنڈیشن اظہر منیر نے کہا کہ تمام این جی اوز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا چاہیئے اور پراگرس کو ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔مزید انہوں نے کہا کہ سنگی فوؤنڈیشن نور پور اور ونگ میں واش پر کام کر رہی ہے۔

Sunday, 20 December 2015

انڈسٹریز اینڈ منرل ڈیویلپمنٹ لاہور،حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ لیٹر

راجن پور ( )انڈسٹریز اینڈ منرل ڈیویلپمنٹ لاہور،حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ لیٹر بتاریخ 03-10-2015اور سیکشن4پنجاب اینڈ 12کے تحت قیمتوں کا تناسب،ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی وغیرہ کی روک تھام کے حوالے سے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر کو خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں کہ وہ ضلع راجن پور کی اوپن مارکیٹ میں صارفین کے استعمال میں روزمرہ کی مختلف اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ردوبدل کرسکیں ۔ لہٰذا ڈی سی او ظہور حسین گجر کے آرڈر کے مطابق اوپن مارکیٹ ضلع راجن پور میں اشیائے خوردونوش کے ریٹ مندرضہ ذیل ہوں گے۔آتابیگ ) 20)کلو 745روپے،آٹا ایک کلو 38روپے،چاول (پکی کرنل پرانا) 80روپے کلو،چاول باسمتی(کچی نیا)70روپے کلو،چاول باسمتی(کچی پرانا)90روپے کلو،چاول کرنل (ٹوٹا)50روپے کلو،چاول (دیسی)35روپے کلو،دال چنا (موٹی) 115روپے کلو،دال چنا (باریک) 105روپے کلو،دال مسور(باریک)160روپے کلو،دال مسور(موٹی)115روپے کلو،دال مونگ (دھلی)135روپے کلو،دال ماش( چمن)220روپے کلو،دال ماش( برما)180روپے کلو،بیسن105روپے کلو،میدہ44روپے کلو،سوجی 44روپے کلو،سرخ مرچ (اعلی ٰکوالٹی)200روپے کلو،چنا سفید(قابلی موٹا)110روپے کلو،چنا سفید(قابلی باریک)95روپے کلو،لکڑی سوختہ(جال،لئی)220روپے فی 40کلو،،لکڑی سوختہ(کیکر)300روپے فی 40کلو،دہی75روپے کلو،دودھ 70روپے کلو،گوشت بڑا260روپے کلو،چھوٹا گوشت 490روپے کلو،روٹی تندوری(100گرام)5روپے نیز ان کے علاوہ گھی اور آئل (تما م برینڈ)علیٰحد ملحقہ ہ شیٹ میں درج ہے۔پولٹری پروڈکٹس،سبزیاں اور پھلوں کی قیمتوں کا تعین مارکیٹ کمیٹی ،تھوک کی دکانوں سے مشورہ کر کے روزانہ کی بنیادوں پر صبح 8بجے تک جاری کریں گے۔کسی بھی شخص یا دکاندار کو طے شدہ قیمتوں سے فرق میں کوئی بھی چیز بیچنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ہر دکاندار ڈی سی او راجن پور کی جاری کردہ پرئس لسٹ اپنی اپنی دکانوں پر کسی موضوع جگہ پر آویزاں کرنے کا پابند ہوگا۔کوئی بھی دکاندار آرڈر کی کسی بھی قسم کی کی خلاف ورزی پرسیکشن 7 اور ایکٹ 1977کے تحت سزا کا مرتکب ہوگا۔

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں اور ان کو خراج تحسین پیش

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک والی بال کا میچ منعقد کرایا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی ایم او عبدالرؤف تھے۔اس موقع پر اے ڈی ایل جی،ڈی او سپورٹس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ اسطرح کی تقریبات 16دسمبر تک جاری رہیں گی۔

کسانوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں ظہور حسین گجر

راجن پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کسانوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اور شوگر مل میں بنایاگیا کسان گھرکو فعال بناکر کاشتکاروں کے لئے بہتر انتظامات کئے جائیں ۔چھوٹے کاشتکار وں کو گنے کی ادائیگی بروقت کی جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے شوگر کین کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے سی راجن پور،ڈی ایس پی راجن پور،ای ڈی ا فنانس ،ڈی او لیبر،مینیجر شوگر مل،زمییداروں ،کاشتکاروں سمیت مارکیٹ کمیٹی کے افسران موجود تھے۔ ڈی سی او نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگائے جائیں ۔اوور لوڈنگ سے پرہیز کیا جائے،کشتی کے پل پر سے رات کے وقت ٹرالیوں کو گزارا جائے۔اجلا س میں کسانوں کی طرف سے ان کو درپیش مختلف قسم کے مسائل کے بارے میں ڈی سی او کو آگاہ کیا گیا ۔جس پر ڈی سی او نے جائز مسائل فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہائی کرائی۔انہوں نے کہا کہ کسان ہماری روزمرہ کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ہماری ملکی معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے اور ان ہی کی دن رات محنت کی وجہ سے ہمیں روز مرہ کی اشیاء باآسانی مہیا ہوتی ہیں۔

وہ بچے جو پاکستان کا روشن مستقبل تھے میاں آفتاب

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آرمی پبلک سکول پشاور سانحہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کر نے کے حوالے پنجاب بھر میں سرکاری طور پر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور 16دسمبر تک جاری رہے گا۔ان معصوم شہداء بچوں کی یاد میں ضلع راجن پور میں بھی ہفتہ منایا جارہا ہے۔ وہ بچے جو پاکستان کا روشن مستقبل تھے،ان کو سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں گھس کر شہید کردیا ۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ :جو لوگ اللہ کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی جان قربان کردیں ان کو مردہ مت کہو: وہ زندہ ہیں ۔فرق یہ ہے کہ ہماری آنکھ ان کو دیکھ نہیں سکتی۔میری آپ تمام طلباء سے اپیل ہے کہ سانحہ پشاور کے بچوں کی طرح آپ بھی اپنے اندر تبدیلی لائیں اور تعلیم کے ذریعے اپنے پیارے ملک پاکستان کی ترقی کا باعث بنیں ۔ان باتوں کا اظہار ڈی او سی راجن پور میاں آفتاب نے سانحہ پشاور کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1ضلع راجن پور میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں سکول کے بچوں کی طرف سے حافظ نعمان نے تلاوت قرآن پاک کی۔ثناء اللہ نے نعت شریف پڑھی،عدنان مصطفیٰ اور محمد حمزہ نے ملی نغمے پڑھے جبکہ محمد عمران سراج نے تقریر کی جسکا موضوع تھا کہ اسکو خبر نہیں کہ لہو بولتا بھی ہے۔تقریب میں شریک ای ڈی او تعلیم عبدالغفار لنگاہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ ضلع راجن پور میں تعلیم کا شوق بڑھتا جارہا ہے اور دن بدن سکولوں میں بچوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔ہم تعلیم کے ذریعے پشاور کے بچوں کی طرح دشمنان اسلام کو ختم کر کے دکھائیں گے۔

تاجروں کو ہر جائز ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ظہور حسین گجر


راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)پرائس کنٹرول کے حوالے سے 14ستمبر 2015کو پہلے بھی ایک اجلاس ہو چکا ہے۔ہمیں پنجاب حکومت اور سیکرٹری انڈسٹریز کی طرف سے آرڈر آیا ہوا ہے کہ آپ سب تاجران وغیرہ کے ساتھ ملکر اس بات کو یقینی بنائیں کہ قیمتوں میں اپنی مرضی سے ردوبدل ممکن نہ ہو سکے ۔آپ لوگ اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کی دکانوں وغیرہ پر صرف وہی ریٹ لسٹ چسپاں کی جائے جس پر ڈی سی او راجن پور کے دستخط موجود ہوں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے پرائس کنترول کمیٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی او سی میاں آفتاب،اے سی روجھان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر،ڈی او لائیو سٹاک،ڈی او لیبر،ڈی او انڈسٹریز،ای ڈی او سڈی ،ای ڈی او زراعت،ای ڈی او فنانس،ڈی ایس پی راجن پور،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی،انجمن تاجران راجن پور اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔اجلاس میں تاجروں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ جو مناسب قیمتیں طے کی جائیں گی ہم اس پر خریدو فروخت کو ممکن بنائیں گے۔ہماری درخواست ہے کہ منڈی سے ریٹ لیا کریں تا کہ مارکیٹ کمیٹی سے۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے تاجروں کو ہر جائز ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آپ کے کاروبار کے تحفظ کے ساتھ ساتھ عوام کے تحفظ کو بھی یقینی بنائیں۔ہم آپ کو ایک جائز منافع تک کی اجازت ضرور دیں گے مگر ناجائز منافع کمانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد یثرب صاحب نے 15دسمبر کو ڈی جی خان میں اسی حوالے سے ایک میٹنگ بلائی ہوئی ہے،جس میں ہم آپ کے تعاون اور تحفظات پر بھی بات کریں گے۔

Saturday, 19 December 2015

ہم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ایک قوم ہیں ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں پنجاب بھر میں تقریبات کے حوالے سے ضلع راجن پور میں بھی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور ان تقریبات کا سلسلہ 16دسمبر 2015تک جاری رہے گا ۔ہماری ان تقریبات کا بنیادی مقصد ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے ساتھ اظہار یکجہتی پیش کرنا اور اسلام دشمنو ں کو یہ پیغام دیں کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ایک قوم ہیں ۔ پہلے تو یہ نام نہاد طالبان کسی نہ کسی بہانے سے ہماری صفوں میں گھس گئے تھے مگر اب ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی و راجن پور چوہدری ظہور حسین گجرنے سا نحہ شہدائے آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے جاری تقریبات کے سلسلے میں راجن پور اسٹیڈیم کمپلیکس میں ایک کرکٹ میچ کے انعقاد پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم این اے جعفر خان لغاری،ڈی او سی میاں آفتاب،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی، اصغر جلبانی، ڈی او سپورٹس،ضلعی افسران اور دیگر معززین موجود تھے ۔جعفر خان لغاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ملک قیمتی معدنیات وغیرہ سے مالا مال ہے ۔دہشتگرد چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہ ہو سکے مگر ہماری پاک فوج اور عوام کے حوصلے بلند ہیں اور ہم ان کوپاک فوج کے ساتھ ملکر نیست و نابود کردیں گے۔ اسٹیڈیم کمپلیکس میں شہدائے آرمی پبلک سکول پشاورکے طلباء کو کراج عقیدت پیش کرنے کے لئے راجن پور گرین کلب اور راجن پور وائٹ کلب کے مابین ایک دوستانہ کرکٹ میچ بھی کھیلا گیا ۔کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔تقریب کے آخر میں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے حوالے سے ہفتہ بھر تقریبات کا شیڈول تمام میڈیا نمائندگان کو بھجوادیا گیا ہے ۔ان تقریبات میں میڈیا،سوسائٹی،علمائے کرام سمیت تمام طبقہ جات کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ ہم بزدل اسلام دشمنوں کو یہ پیغام پہنچا سکیں کہ ہم ان کو اپنی صفوں میں دوبارہ ہرگز شامل نہیں ہونے دیں گے۔ضرب عضب اپنے آخری مراحل میں ہے اور جنرل راحیل شریف کو اس کامیاب آپریشن پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

عوام پولیو کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامی کا ساتھ دیں میاں آفتاب

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)این ڈی اے کے تحت پولیو مہم کا دوسرے مرحلہ کا آغاز ڈی او سی میاں آفتاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کردیا ہے۔ڈی او سی میاں آفتاب نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانا ایک قومی فریضہ ہے ،میری ضلع راجن پور کی عوام سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور پولیو کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامی کا ساتھ دیں۔ آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی خدا نخواستہ آپ کے بچوں کے لئے تمام عمر کا ررگ بن سکتی ہے۔اس موقع پر ڈی او ہیلتھ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیدکوارٹر ہسپتال، پولیو کنٹرول روم سے آفتاب احمد اور ڈاکٹر ہاشم علی موجود تھے ۔بعد ازاں دوران بریفنگ ڈی او سی میاں آفتاب کو بتایا گیا کہ یہ پولیو مہم 14دسمبرسے16دسمبر 2015تک جاری رہے گی۔اس مہم کا ٹارگٹ 5سال کی عمر تک 380171بچے ہوں گے۔اس مہم میں 48زونل آفیسر،174ایریا انچارج،841موبائل ٹیمیں،64فکس ٹیمیں،75ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

Saturday, 12 December 2015

راجن پور آرمی پبلک سکول پشاورکےشہدائے کیلئےمزارپردعا ئے تقر یب

 راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شہدائے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے دربارخواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن میں نمازجمعہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین دربار حضرت خواجہ غلام فرید ؒ نے خصوصی دعا کروائی۔اس موقع پر ڈی سی او ظہور حسین گجر ،ڈی او سی آفتاب احمد ،اے سی راجن پور چوہدری مختار ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ای ڈی اوزراعت ملک سیف الرحمٰن ،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ،ڈی او جنگلات طلعت عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر قریشی ، جمشید فریداور علماء کرام سیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ یہ سانحہ ہمارے لئے نا قابل فراموش ہے یہ چند ملک دشمن عناصر دہشت گردی پھیلا رہے ہیں اور ان کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے ضرب عضب آپریشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان کو دہشت گردوں سے نجات مل جائے گی قبل ازیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے خواجہ معین الدین محبوب کو ریجہ کے ہمراہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے دربار چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی ، نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں خصوصی ذکر کیا گیا شہداء کے عزم اور حوصلے کی تعریف کی گئی اور ان کے خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی نماز جمعہ کے آخر میں شہدا ء پشاور کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔

راجن پور،غلہ منڈی کے قریب سرکاری آراضی پر بااثر افراد کاقبضہ

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور،غلہ منڈی کے قریب سرکاری آراضی پر بااثر افراد کاقبضہ،بااثرقبضہ مافیا نے اسسٹنٹ کمشنر کاحکم بھی ہوا میں اُڑا دیا،پٹواری بھی قابضین میں شامل تفصیلات کے مطابق بااثر قبضہ گروپ نے غلہ منڈی راجن پور کے قریب کئی مرلہ سرکاری آراضی پر قبضہ جماکر پختہ تعمیرات قائم کرلیں شہری چوہدری محمد ساجد طفیل نے جب اس قبضہ کی نشاندہی کی تو مارکیٹ کمیٹی راجن پور نے بھی قبضہ مافیا کیخلاف ڈی سی او کورپورٹ روانہ کردی مگر تاحال ان بااثر قابضین سے سرکاری آراضی واگذار نہ کرائی جاسکی ہے ان قبضہ گروپ میں پٹواری فقیر محمد بھی شامل ہے جس نے کئی مرلہ سرکاری آراضی پر قبضہ جماکر اُسے اپنے ملکیہ مکان میں شامل کرلیا اور کوٹھی تعمیر کرلی شہری کے مطابق اُس نے ڈی سی او کونشاندہی کی جنہوں نے ای ڈی اوزراعت ملک سیف الرحمن ثاقب کو موقع ملاحظہ کر نے کی ہدایت کی جنہوں نے ڈی سی او کورپورٹ کی ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد مختار کو سرکاری آراضی پر قبضہ رکوا نے کی ہدایت کی مگر تاحال نہ ہی قبضہ چھڑایا جاسکا اور نہ ہی تعمیر رکوائی گئی عوا می وشہری حلقوں نے سرکاری آراضی واگذار کرا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

بچے ہمارامستقبل ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے فاطمہ شیخ

\راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل چائلڈ پروٹیکشن پنجاب فاطمہ شیخ نے کہا ہے بچے ہمارامستقبل ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن ہوم تعمیر کئے جاچکے ہیں بچوں کو تحفظ فراہم کر نے کے حوالے سے سپیشل کورٹس بنائی جاچکی ہیں بچوں پر تشدد چاہے کسی بھی شکل میں ہو ہمیں اُس کی روک تھام کونہ صرف یقینی بنانا ہے بلکہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کر نا ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے راجن پور میں یونیورسل چائلڈ ڈے کے حوالے سے مقا می ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈائریکٹر راؤ خلیل ،اسسٹنٹ ایڈ من ولاء آفیست رانا ممتاز،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم قریشی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام سے پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب میں بچوں پر تشدد کے رحجان کاخاتمہ ہوگا قوانین سازی اور سپیشل کورٹس کے قیام کے ساتھ ساتھ پروٹیکشن ہوم کے قیام سے بچے تحفظ محسوس کریں گے اس موقع پر ایک خاکہ بھی پیش کیا گیا تقریب میں ایس ڈی پی او ز صدر ،ہیڈ کوآرٹر چوہدری آصف رشید،چوہدری اعجاز رندھاوا،میڈم فریدہ صادق ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل ویلفئیر تہمینہ دلشاد سمیت سیاسی وسماجی شخصیات مردوخواتین کی کثیر تعداد شریک تھیںآخر میں محکمہ پولیس ،صحت ،ہسپتال ،ڈسٹر کٹ جیل ودیگر میں کمپیوٹرز،پرنٹرز،فوٹو کاپیئرزودیگر سامان بھی مفت تقسیم کیا گیا۔

را جن پورشہدائے آرمی پبلک سکول پشارو کی یاد میں پنجاب بھر میں تقریبات کے حوالے ظہور حسین گجر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)شہدائے آرمی پبلک سکول پشارو کی یاد میں پنجاب بھر میں تقریبات کے حوالے سے ضلع راجن پور میں باقاعدہ آغاز کردیاگیا ہے ۔گورنمنٹ کامرس کالج راجن پور میں اس سلسلے کی پہلی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں ڈی سی او راجن پور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم،ڈی او سی میاں آفتاب،اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجنپور،ڈی ایم او، پرنسپل نزیر احمد سکھانی،ضلعی افسران،مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دیگرمعززین کرا نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ اس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈی سی اوظہور حسین گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16دسمبر 2014کو اندوہنا ک واقعہ رونما ہوا تھا ،جسکو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اگر آپ تاریخ پڑھیں تو آپ سب کو پتا چلے گا کہ 44سال پہلے بھی کچھ ایسا ہوا تھا کہ ہمارا ملک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔اس دن سے آج تک ہم کسی کے لئے لگائی گئی آگ میں جل رہے ہیں اور یہ تعلیم ہی ہے جو اس آگ کو بجھا سکے گی۔آج کی شاندار تقریب میں بچوؓ کی تقاریر وغیرہ سن کر کہہ سکتا ہوں کہ ضلع راجن پور کی پسماندگی کو تعلیم ہی دور کرنے میں کامیا ب ہوگی۔اس موقع پر ڈی او سی میاں آفتاب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ سانحہ پشاور درحقیقت ان پھولوں کا واقعہ ہے جس میں بہت سے پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئے۔قرآن پاک کے حوالے سے نازل ہونے والی پہلی آیت بھی تعلیم کی تھی ،آپ سب طلباء سے امید ہے کہ تعلیم کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔تقریب میں شامل النور پبلک سکول راجن پور کے بچوں نے ایک خاکہ پیش کیا کہ کیسے دہشتگردوں نے سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کیا تھا۔تقریب میں ملی نغمہ،مختلف تقاریر،دستک ڈرامہ اور دیگر اکابرینگ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پنجاب بھر میں تقاریر کےء حوالے سے ضلع راجن پور کی اول آنیوالی طالبہ ازکہٰ مریم نے بھی حصہ لیا۔ایک ڈی کا م کی طالبہ ہما انوار نے تقریر کے ذریعے اپنے جذبات کا ایسا اظہار کیا کہ بہت سی آنکھوں کو اشکبار کردیا ،جسکا موضوع تھا کہ تخریب کار کوئی نہیں بلکہ ہم خود ہیں۔تقریب میں خاص طور پر گاناپیش کیاگیاَ بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے ۔آخر میں سکول وغیرہ کے بچوں میں ڈی سی او راجن پور نے اپنے ہاتھوں سے انعامات تقسیم کیئے۔

Friday, 11 December 2015

ریٹر ننگ آفیسر نےامیدواروں کی جانب سے دائر درخواستیں بغیر سما عت کے نمٹا د ی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ریٹر ننگ آفیسر میو نسپل کمیٹی راجن پورواے سی چوہدری محمد مختار نے مختلف امیدواروں کی جانب سے دائر درخواستیں نمٹا دیں ریٹر ننگ آفیسر نے تمام درخواستیں خارج کردی جس پر امیدواروں نے مایوسی کا اظہار کیا اُمیدواروں امام بخش پٹھان ،ریاض ثاقب ،عبدالقدوس چشتی ودیگر کا کہنا تھا کہ ریٹر ننگ آفیسر نے بغیر درخواستوں کوسماعت کئے فیصلہ سنا یا اس دوران انہوں نے الزام علیہان کو بھی طلب نہ کیا ہے

سیلاب گذرے چار ماہ گز رگئے کٹا و پُر کر نے کے بل ادا نہیں ہو سکے کنٹر یکٹر ز

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں سیلاب کو گذرے چار ماہ کاعرصہ بیت گیا مگر سیلاب کے دوران سڑکات کے کٹاؤ کو پر کر نے اور نہروں کے شگافوں سمیت پشتوں کی مضبوطی کا کام کر نے والے کنٹر یکٹرز کوتاحال آدائیگی نہ ہوسکی کنٹریکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے بتلایا کہ ضلعی انتظا میہ راجن پور کے ایک اشارے پر دن رات ایک کرکے ایسے اوقات میں کام کیا جب بھاری مشینری مشکل سے دوسرے اضلاع سے منگوا کر اس قدرتی آفت کے دوران کام کیا اُن کا کہنا تھا کہ اب محکمہ ورکس کے آفیسران روڑے اٹکارہے ہیں اُن کے بلز تیار ہیں ضلعی حکومت نے تاحال فنڈز جاری نہ کرکے ہمارے ساتھ ظلم کیا ہے مشینری اور سامان فراہم کر نے والے تاجر اب ہمارے گھروں کے چکر کاٹ رہے ہیں اور ہم ضلعی انتظا میہ کے آفیسران کے دفاتر کے چکر کاٹ کر تھک گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ضلعی حکو مت ہم پر ترس کھائے اور ہمیں فوری طور پر بلز کی آدائیگی کی جائے

Thursday, 10 December 2015

راجن پور میں سردی اور دھند کی شدت بڑھتے ہی لوڈ شیڈ نگ میں بھی اضافہ کردیا گیا

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ کودیکھتے ہی واپڈا کی جانب سے لوڈ شیڈ نگ میں بھی اضافہ کردیا گیا صبح چھ بجے سے بجلی بند کیا ہوئی دوپہر ایک بجے سات گھنٹے کے بعد بحال کی گئی جبکہ اس دوران گھروں میں پانی ختم ہو نے سے بچوں اور ملاز مین کو اپنے سکولوں اور دفاتر میں بھی جانے میں سخت مشکلات کاسا منا کر نا پڑا شہریوں نے بجلی کی اس بندش کیخلاف سخت احتجاج کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف موسم کی جانب سے سختی شروع ہوئی تو واپڈا نے بھی اپنا رنگ دکھا نا شروع کردیا ہے انہوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

راجن پور میں شدید دھند ، حد نگاہ صفر،سر دی کی شد ت بڑ ھ گئی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں علی الصبح سے ہی شدید دھند چھاگئی جس سے حد نگاہ صفر رہ گئی انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روا نی شدید متاثر ہوئی بلکہ دفاتر اور سکولوں میں حاضری بھی کم دیکھنے کوملی ،دور دراز سے راجن پور آنے والے سائلین دفاتر میں آفیسران اور سرکاری اہلکاروں کی عدم موجودگی کے باعث گھروں کو مایوس لوٹنے پر مجبور ہوگئے دوپہر کے وقت کچھ دیر کے لئے دھوپ نکلی مگر شام چار بجے کے بعد دوبارہ دھند چھا گئی دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ۔

راجن پورچیئر مین میو نسپل کمیٹی کے لئے حمزہ کمال فرید ملک کا نام فائنل

 راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن کے وارڈز کے نومنتخب کونسلرز نے صوبائی پارلیما نی سیکرٹری تعلیم پنجا ب سردار عاطف حسین مزاری گروپ میں شمولیت کااعلان کردیا چیئر مین میو نسپل کمیٹی کے لئے حمزہ کمال فرید ملک کا نام فائنل کرلیا گیا سردار عاطف حسین مزاری کے ڈیرہ واقع مزاری ہاؤس تگہ کالونی راجن پور میں ایک پرہجوم اجتماع میں نومنتخب کونسلرزخواجہ محمد سلیم،حاجی عبدالمجید سندھی ،ڈاکٹر علی حسن فرید،محمد طفیل باباجی،خاتون کونسلر شمیم انور ،اور عطاء اللہ دریشک نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور سردار عاطف حسین مزاری پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں باقاعدہ طور پر شمولیت کااعلان کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شیخ ولی محمد ساجد ایڈووکیٹ ،نومنتخب چئیر مین وراہنماء مسلم لیگ ن سردارصفدر حسین مزاری ،سردار خضر حیات مزاری ،زاہد محمود مزاری ،چوہدری مسعود اختر ،چوہدری ظہیر احسن چئیر مین مارکیٹ کمیٹی ،سردارخالدخان مزاری ،سردار زبزہ کوہ مزاری،خادم مزاری ،ریاض ایڈووکیٹ چوہدری ماجد مسعود،ریاض ثاقب ،چوہدری محمد نعیم ثاقب ایڈووکیٹ کو نسلر وارڈنمبر تین راجن پور ،چوہدری عدنان کونسلر وارڈ نمبر چارسمیت ضلع بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔

مسلم لیگ ن کی جنیت خو شحال پا کستا ن کی کامیا بی ہے سردار عا طف

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری غیررسمی تعلیم پنجاب سردار عاطف حسین مزاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن پر عوام کے اعتماد نے ثابت کردیا کہ پاکستا نی عوام ترقی کے عمل کو جاری رکھنا چاہتے ہیں بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی کا میابی دراصل خوشحال پاکستان کی کامیابی ہے مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ترقیاتی کاموں پر زور دیا یہ مسلم لیگ ن ہی ہے جس نے جنوبی پنجاب کو بھی پنجاب کے دیگر اضلاع کی صف میں لاکھڑا کیا یہ باتیں انہوں نے مزاری ہاؤس راجن پور میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہیں اُن کا کہنا تھا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے بھرپور کامیا بی حاصل کی مخالفین جو مرضی کہتے پھریں عوام نے ایک بار پھر شیر پر مہر لگا کر ثابت کردیا کہ عوام مسائل کاحل چاہتے ہیں مسلم لیگ ن جب سے برسراقتدار آئی ہے اس نے بلاامتیاز ترقیاتی کا موں کا جال بچھایا آج نہ صرف صوبہ بھر میں بلکہ ملکی سطح پر ن لیگ کی پالیسیوں اور اقدامات کوسراہا جارہا ہے اُن کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ راجن پور میں پہلے سے بڑھ کرترقیاتی کام کرائے جائیں گے اس موقع پر سردار صفدر حسین مزاری ،سردار خضر خان مزاری ،سردار زاہد محمود خان مزاری سمیت کئی شخصیات موجود تھیں۔

والدین کو چاہئے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں فیاض کریم

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔اپنے بچوں کو وقت پر حفاظتی ٹیکے اور پولیو کے قطرے پلا کر ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں۔والدین کو چاہئے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے این آر ایس پی کے زیر انتظام اور گا وی دی ویکسین الائنس کے تعاون سے ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او صحت ڈاکٹر صدیق بلوچ ،ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسرحسینہ بلوچ،گاوی دی ویکسین الائنس سے ہماء خاور،این آر ایس پی کے ڈویثرنل آفیسر امجد بزدار،پولیو کنٹرول روم سے آفتاب احمد اور دیگر کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ای ڈی او صحت نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام جاری ہے اگر کہیں ہماری ٹیم نہ پہنچ سکے تو نزدیکی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کریں۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر صدیق،حسینہ بلوچ،امجد بزدار،آفتاب احمد اور ہماء خاور نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ان کی صحت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں اور پولیو جیسے موذی مرض سے بچنے کے لئے انپے بچوں کو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔مزید انہوں نے کہا کہ ای پی آئی کی آگاہی کے لئے اس جیسے پروگرام دیہی علاقوں میں بھی کرائے جائیں گے۔

Wednesday, 9 December 2015

شہر فرید ؒ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عوامی سما جی حلقے سرا پا احتجا ج

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر فرید ؒ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سد باب کا مطالبہ کیا ہے عوامی و سماجی حلقوں خدا بخش ،محمد نواز اور رحیم بخش کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے سبب لو گ رات کو سو نہیں پاتے ۔حالیہ بلدیاتی الیکشن کی کمپیئن کے دوران کارنر میٹنگز میں بھی چوری کی ان وارداتوں کے چرچے رہے تاہم ان وارداتوں میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ اضافہ ہوا ہے اور چور پورے گھر کا اضافہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیسوں وارداتوں کے باوجود پولیس ان پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ پولیس پر چوروں کی سرپرستی کا الزام بھی سامنے آیا ہے انہوں نے ڈی پی او راجن پور زاہد محمود گوندل سے مطالبہ کیا کہ ان وارداتوں کا سد باب کیا جائے اور ملوث افراد کے خلاف کاروائی اور چوری شدہ اشیاء برآمد کر کے مالکان کو لوٹائی جائیں۔

را جن پور ، شہید ا ضرب عضب آپریشن کے دوران شہید ا آرمی پبلک سکول پشاور کو خرا ج تحسین پیش کرنے کے لئے ہفتہ وارتقر بیات کا شیڈول جا ری

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پاک فوج کے ضرب عضب آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور خاص طور پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں ضلع راجن پور میں اس حوالے سے ہفتہ وار شیڈول برائے تقریبات ترتیب دے دیا گیا ہے۔یہ تقریبات سکولز،ڈی سی او آفس اور سٹیڈیم میں مختلف اوقات میں 10 دسمبر سے 16دسمبر تک جاری رہیں گی۔ان تقریبات کے فوکل پرسن ڈی او سی آفتاب احمد ہوں گے۔ اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ظہور حسین گجر نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد ،ڈی ایس پی آصف رشید،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،ڈی او جنگلات طلعت عباس،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،ڈی او سول ڈیفنس عقیل گل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور کی مساجد میں جمعہ نماز کے خطبات میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔اور 16دسمبر کو شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔وکلاء ،علمائے کرام ،صحافی حضرات اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ بھی شرکت کریں گے۔

را جن پور،عمران ستا ر جنر ل کو نسلر منتخب ،سما جی شخصیا ت کی مبا ر کبا د

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) معر و ف نو جو ان سما جی رہنما محمد عمر ان ستا ر ر حما نی ایڈ ووکیٹ جنر ل کو نسلر منتخب ہو گئے ہیں جس پر عوا می سما جی شخصیا ت حسنین عبا س سونتر ہ ،آواز دوست کے جنر ل سیکر ٹر ی سید مشتا ق احمد ر ضو ی ،ر یا ض آصف ،خوا جہ اشفا ق احمد ،ڈا کٹر ریا ض مکو ل ،خلیل احمد خا ن سنجر انی،عبد ا لصبورر حما نی ،عبد الشکو ر رحما نی ،عبد الستا ر رحما نی ،عبد الو ہا ب رحما نی ،محمد نو ید بھٹی ،فد احسین نا در ،عمر ان ظفر ،محمد آصف ،محمد قا سم ،سید کر م حسین شا ہ ،شیرعلی سو نترہ، محمد اسما عیل بہاول پو ری نے الیکشن میں کا میا بی پر مبا ر کبا د پیش کی ہے اور نیک خواہشا ت کا اظہا ر کیا ہے محمد عمر ان ستا ر رحما نی ایڈووکیٹ جیسی نو جو ان قیا دت کا انتخا ب را جن پور عو ام کے لئے نیک شگو ن ہے

علماء کرام دینی مدارس کی رجسٹریشن کرائیں ظہور حسین گجر

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنے اپنے دینی مدارس کی رجسٹریشن کرائیں اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم پر بھی زور دیں۔ دینی مدارس کی بیرونی فنڈنگ کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان بھرمیں جاری دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ سکیں ۔ میری تمام علماء کرام سے گزارش ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے معاون بنیں اور اپنا اپنا کردار مثبت طریقے سے نبھائیں۔ان باتوں کا اظہارکرنل تحسین پاک آرمی نے ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او ظہور حسین گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن کے لئے جمع شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ اس اجلاس میں ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،اے ڈی سی ، ای ڈی اوز اور علماء کرام نے شرکت کی۔علماء کرام کی طرف سے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے درخواستیں جمع کرادی ہیں اورتمام علماء کرام دہشتگردی کے خاتمے کے خواہاں ہیں۔ہم پاک فوج کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب میں پاکستان کی خاطر شہید ہونیوالے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پاک فوج کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔کرنل تحسین نے کہا کہ مدارس میں قائم بچوں کی رہائشگاہوں میں صفائی وغیرہ کا انتظام بہتر ہونا چاہئے اور کوشش کی جائے کہ بچوں کی تعلیم کے لئے مقامی اساتذہ کا انتخاب اولین ترجیحات میں شامل کیا جائے۔بچوں کو نعت خوانی ،تقاریر اور کھیلوں وغیرہ کے ضلعی مقابلہ جا ت میں حصہ دلوایا جائے۔محکمہ صحت کے ڈ اکٹرز نزدیکی دینی مدارس میں روزانہ کی بنیادوں پر چکر لگائیں اور دینی تعلیم کے حصول میں مصروف بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس میں تمام علماء کرام نے اپنے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Tuesday, 8 December 2015

عوا م نے کا میا بی دلایا کر یہ ثا بت کردیا ہے کہ حمز ہ کما ل فر ید شہید کما ل فر ید کے اصلی جانشین ہےسید مشتا ق ر ضو ی

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )مٹھن کو ٹ میں عوا م کی جیت شہید کما ل فر ید کے نا م ہے حمز ہ کما ل فر ید گر و پ کو عوا م نے تا ر یخی کا میا بی دلایا کر یہ ثا بت کردیا ہے کہ حمز ہ کما ل فر ید شہید کما ل فر ید کے اصلی جانشین ہے ان کی قیا دت میں مٹھن کو ٹ کے عوا م تر قی اور خو شحا لی سے ہمکنا ر ہو گئے یہ با ت آ واز دوست کے جنر ل سیکر ٹر ی سید مشتا ق ر ضو ی نے مبا ر کبا د د یتے ہو ئے کہی انہو ں نے کہا کہ شہر فر ید کی عو ام مبا ر کبا د کے مستحق ہیں کہ انہو ں نے اپنی صحیح قیا د ت کا انتخا ب کیا روایتی سیا ست کو مستر د کر دیا علا وہ ازیں سما جی کا کنا ں ملک سجا د بو ہڑ ،حسنین عبا س سو نتر ہ،حنیف سو نتر ہ ،محمد بشیر شا ہد مہر و ی ،شیر علی سو نتر ہ ،خلیل احمد خا ن سنجر ا نی نے بھی حمز ہ کما ل فر ید اور ڈاکٹر علی کما ل ا ختر کو بلد یا تی الیکشن میں بھر پور کا میا بی پر مبا ر کبا د پیش کی ہے

راجن پور ،لیگی حما یت یا فتہ امید وارکے مقا بلے میں خا تو ن کا میا ب

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور کی واحد خاتون کونسلر کامیاب ۔مسلم لیگ ن کے ایم این اے کا حما یت یافتہ امیدوار خاتون سے پٹ گیا تفصیلات کے مطابق جہاں میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن سب کی نظر میں تھی وہاں کوٹ مٹھن کا وارڈ نمبر 2بھی اہمیت اختیار کر چکا تھا جس میں ایک طرف مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ دریشک کا حمایت یافتہ امیدوار خلیفہ نذیر احمد ساجد تھا جس کو مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر کو ریجہ اور سرائیکی قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ کی مکمل حمایت حاصل تھی دوسری طرف ان کے مدمقابل ایک خاتون تھیں مسز شمیم اختر جو کمال فرید گروپ کی امیدوار تھیں اس خاتون نے 712اور خلیفہ نذیر احمد نے 504ووٹ حاصل کیے ہیں ۔

یونین کونسل رکھ کوٹ مٹھن میں شیر کے ساتھ دھاندلی ہو گئی

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )یونین کونسل رکھ کوٹ مٹھن میں شیر کے ساتھ دھاندلی ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل رکھ کوٹ مٹھن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے ساتھ کھلم کھلا دھاندلی ہو ئی اور کھلے عام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر ووٹروں کو پکڑ پکڑ کر ووٹ کاسٹ کرویا جاتا رہا ہے اور چیئرمین کے امیدوار کے لئے ریچھ کا نشان بھی لیا گیا جس پر لوگ ریچھ کو شیر سمجھ کر ووٹ کاسٹ کرتے رہے چونکہ یونین کونسل رکھ کوٹ مٹھن کا بیشتر علاقہ دریائی اور کچہ کا ہے جہاں لوگوں میں شعور نام کی کو ئی چیز نہیں ہے ۔مقامی لوگوں حضور بخش ،اللہ وسایا ،ملک خدا بخش اور دیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ پی ٹی آ ئی کے امیدوار پولنگ اسٹیشنوں کے اندر بیٹھ کر ووٹروں کو حراساں کرتے رہے ہیں اور ان کو زبردستی بلے کے نشان پر مہر لگانے کے لئے مجبور کرتے رہے ہیں

را جن پور،مسلم لیگ ن ایم این اے ڈاکٹر حفیظ دریشک اپنے گھر کا وارڈ بھی ہار گیا

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کا ایم این اے و چیئر مین قائمہ کمیٹی ڈکٹر حفیظ دریشک اپنے گھر کا وارڈ بھی ہار گیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ دریشک اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف خان مزاری کے درمیان اختلافات الیکشن سے قبل ہی شدت اختیار کر چکے تھے جس کی وجہ میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن کو اوپن چھوڑ دیا گیا تھا اور وارڈ نمبر 11جس میں ایم این اے ڈاکٹر حفیظ دریشک کا گھر بھی ہے اس وارڈ میں دونوں نے اپنے اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ دریشک کا امیدوار چوہدری زاہد محمود تھا جس نے 150ووٹ لئے جبکہ ایم پی اے عاطف مزاری کا امیدوار چوہدری عبد المجید تھا جس نے 583ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے ۔ڈاکٹر حفیظ دریشک اور عاطف مزاری کے درمیان اختلاف بھی اس بات پر تھا کہ ڈاکٹر حفیظ کا موقف تھا کہ کوٹ مٹھن میں میرا گھر ہے اس میونسپلٹی میں ن لیگ کی ٹکٹ میرے لوگوں کو دی جا ئے جبکہ عاطف خان کا کہنا تھا pp250میرا حلقہ ہے اس لئے میرا حق ہے جس پر ن لیگ کے میاں صاحبان نے اس میو نسپلٹی کو اوپن چھوڑ دیا جس پر پوری میونسپلٹی میں سے ایم این اے ڈاکٹر حفیظ دریشک صرف دو ہی سیٹیں لے سکا جبکہ سات سیٹیں عاطف خان کے حمایت یافتہ امیدوار لے گئے ہیں ۔

Sunday, 6 December 2015

الیکشن ضا بطہ اخلا ق پر عملدر آ مد یقینی بنایا جا ئے ظہو ر حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر نے بلدیاتی الیکشن2015فیز 3کے حوالے سے جاری کردہ ایک پیغام میں عوام اور خاص طور پر امیدواران سے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ قواعدو ضوابط کے تحت ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144کے نفاذ پر اس کی پابندی کو یقینی بنائیں۔اسلحہ ساتھ لیکر چلنے پر پابندی ہے،اسلحہ لہرانا اور ہوائی فائرنگ بھی سختی سے منع ہے۔الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشن کے 300میٹر کی حدود کے اندر5سے زیادہ لوگوں کا جمع ہوکر کھڑے ہونا بھی منع ہے(ماسوائے ووٹر لائنز کے)۔الیکشن ڈے پر ریلی وغیرہ نکالنا بھی منع ہے۔جیت کی خوشی میں بھی کوئی ریلی یا ہوائی فائرنگ نہیں کر سکتے۔ضلع راجن پور کی عوام نے ہمیشہ اپنے ضلع کی ساکھ کا خیال رکھا ہے ۔ امید ہے کہ الیکشن کے موقع پر بھی ضلع راجن پور کو امن کا گہوارہ ثابت کریں گے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ قواعدوضوابط پر عمل کو یقینی بنائیں گے۔

پولیومرض کے خاتمہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی کا کردار نہایت اہم ہے ظہور حسین گجر

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر نے کہا ہے کہ پولیو مرض کے خاتمہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی کا کردار نہایت اہم ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ صحت مند معاشرے کے لئے ہر 5سال تک کی عمر کے بچے کوپولیو کے قطرے پلائے جائیں۔اس مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افسران اور اہلکاران کی سستی و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اے ڈی سی ، ڈی او سی، ای ڈی او صحت،ڈی ایچ او اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے شرکاء اجلاس پر زور دیا کہ پولیو مہم کے ہدف کو ہر صورت ممکن بنایا جائے۔ای ڈی او صحت نے بتایا کہ یہ مہم 14دسمبر سے شروع ہو گی۔

پولنگ اسٹیشنز کے اندر کیمرے،موبائل لے جانے اور ویڈیو یا تصاویر بنا نے پر ہر طرح سے پابندی ہوگی ظہور حسین گجر


راجن پور ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہمارا ضلع راجن پور بھی بلدیاتی الیکشن 2015کے فیز3کے مرحلے میں شامل ہے۔گزشتہ جمعہ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس منعقد ہوا تھا ،جس میں ہمارے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات کو سراہاگیا ہے اور ہمارے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے آج بلدیاتی الیکشن 2015میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی او سی ،اے ڈی سی ، آرمی آفیسرز اور میڈیا کے نمائندگان موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ 5دسمبر 2015کو الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشنز کے اندر کیمرے،موبائل لے جانے اور ویڈیو یا تصاویر بنا نے پر ہر طرح سے پابندی ہوگی۔لہٰذا آپ صحافی حضرات سے گزارش ہے کہ ضلع راجن پور کی ساکھ کا خیال رکھا جائے اور کوئی بھی ٹیکر بغیر تصدیق کے نہ چلائیں

بلدیاتی الیکشن سینیٹرزار کان اسمبلی کو سکیورٹی بہتر بنا نے کی ہد ایت

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں بلدیاتی الیکشن 2015 فیز3کا الیکشن 5دسمبر کو ہونے جا رہا ہے۔لاہور سے CM Office اور Home Departmentکی طرف سے بھی ہدایت آئی ہے کہ آپ سینیٹرز،ایم این ایز،ایم پی ایز حضرات الیکشن ڈے پر سیکیورٹی کے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی موومنٹ کم سے کم رکھیں۔الیکشن بوتھ پر ووٹ ضرور ڈالنے جائیں مگر بعد میں وزٹ نہ کریں۔دفعہ 144کے نفاذ کے تحت اسلحہ پر پابندی کے باعث اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز بھی نہیں لے جاسکتے،البتہ آپ حضرات کو پولیس کی طرف سے سیکیورٹی ملے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے آج بلدیاتی الیکشن 2015میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس میں سینیٹر،ایم این ایز،ایم پی ایز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینیٹر محسن لغاری، سردار جعفر خان لغار ی ایم این اے، سردار نصراللہ دریشک ایم پی اے ،علی رضا دریشک ایم پی اے،ڈاکٹر حفیظ الرحمان ایم این اے،سردار عاطف مزاری ایم پی اے،میجر عبید،کیپٹن شہباز،ڈی ایس پی جان محمد،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض لغاری،ریسکیو1122ڈاکٹر اسلم، ڈی او سی ،اے ڈی سی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راجن پورکا شمار پنجاب کے دوسرے بڑے ضلع کے طور پر ہوتا ہے جس کی یونین کونسلوں کی تعداد 44 سے بڑھا کر 69 کردی گئی ہے جبکہ68 یونین کونسلز شہری ودیہی علاقوں پر جبکہ ایک یونین کو نسل قبائلی علاقہ پر مشتمل ہے ضلع راجن پور کی تین تحصیلوں جام پور ،راجن پور اور روجھان میں پانچ میو نسپل کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں ضلع راجن پور میں تقریباً 7 لاکھ89ہزار 404 رجسٹرڈ مردوخواتین ووٹرز پانچ دسمبر کو حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد4لاکھ 33ہزار74ہے جبکہ 3لاکھ 56ہزار 330خواتین ووٹرز شامل ہیں ، جن کے لئے 579 پولنگ اسٹیشنز مختلف سرکاری عمارات میں تشکیل دے دیئے گئے ہیں 1739 پولنگ بوتھ جن میں میل 955 جبکہ 838فی میل پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں ڈسٹر کٹ الیکشن سیل کے مطابق 17 یونین کونسل پر جنرل کونسلرز بلامقا بلہ منتخب ہوگئے ہیں راجن پور شہر کی میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈز پر 70 اْمیدواروں کے درمیان مقا بلہ ہوگاڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر ظہور حسین گجر کے مطابق لوکل گو رنمنٹ الیکشن فیز 3کے لیے ضلع راجن پور میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی پی او زاہد محمود گوندل کا کہنا تھا کہ 40کے قریب پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں ضلع بھر میں 3ہزار سے زائد پولیس اور ایلیٹ فورس جوان جبکہ 2545رضاکار اور دوسری فورسزکے جوان اپنی ڈیو ٹیا ں سر انجام دیں گے اس مو قع پر نا خوشگوا رحا لات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے 250جوان طلب کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں ڈی سی او راجن پور نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ضلع راجن پور کے 40حساس پولنگ اسٹیشنز پر ہمیں پاک فوج کی حمایت حاصل ہوگی ،جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔قائداعظم نے 1948کو سول سرونٹس سے خطاب کیا تھا کہ سول سرونٹس ہر معاملے میں ان بائزڈ رہیں تو میں بھی آپ حضرات کو یقین دلاتا ہوں کہ ہماری کارکردگی میں کوئی بھی سیاسی ایلیمنٹ شامل نہیں ہوگا۔ جیتنے والے کو خوشی ہوگی اور ہارنے والے کو غم بھی نہیں ہوگا۔

مربوط حکمت عملی اور بہترمنصوبہ بندی سے پیداوار میں تین گنا تک اضافہ ممکن ہے راشد منظور

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )مربوط حکمت عملی اور بہترمنصوبہ بندی سے پیداوار میں تین گنا تک اضافہ ممکن ہے اور اس مقصد کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل ناگزیر ہے ۔پاکستان میں گنے کی اوسط پیداوار صرف 564من فی ایکڑہے جو کہ موجودہ اقسام کی پیداواری صلاحیت کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ان خیالات کا اظہارمنیجرفارم ایڈوائزری سنڑملتان جناب راشد منظور صاحب نے کوٹ بہادر میں فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زیراہتمام گنے کے نمائشی پلاٹ پر منعقدہ فیلڈ ڈے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کیا کہ وہ زمین کی تیاری کے دوران گہراہل ضرور چلائیں اور لیزرٹیکنالوجی کا استعمال کریں اس سے نہ صرف پانی کی بچت ہوتی ہے بلکہ کھادوں کی یکساں تقسیم سے پیداوار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ زمین بھی کلراٹھے پن سے محفوظ رہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کماد کی آئندہ فصل کی کاشت بیماریوں سے پاک بیج سے کریں۔کاشتکاروں کوکھادوں کے متوازن استعمال کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے جناب راشد منظورنے کہاکہ کھادوں کے غیرمتوازن استعمال بھی پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ ایف ایف سی کھادوں کے متوازن استعمال کو فروغ دینے کیلئے تجزیہ اراضی وپانی کی مفت سہولت کاشتکاروں کو ان کی دہلیزپر فراہم کر رہی ہے، لہذاکاشتکاروں کو چاہیے کہ کھادوں کااستعمال تجزیہ اراضی کی بنیاد پر مرتب کردہ سفارشات کے مطابق استعمال کریں۔ جناب راشد منظور نے گندم کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ضروری اقدامات پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ منافع بخش پیداوار کیلئے ضروری ہے کہ ترقی دادہ اقسام کا صحتمند بیج بروقت کاشت کرنے کے ساتھ ساتھ کھادوں کا متوازن مقدارمیں استعمال کیا جائے۔مزیدبرآں گندم کی فصل میں اگر جڑی بوٹیوں کا اگر بروقت تدارک نہ کیاجائے تو پیداوار میں 40فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔اس سے قبل فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے ضلعی سیلزآفیسرشیرازاشرف نے کاشتکاروں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا فوجی فرٹیلائزر کمپنی کھادوں کی تقسیم اور ترسیل کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے اہم کردارا دا کر رہی ہے۔کھادوں کی تقسیم وترسیل کے ساتھ فصلوں کی پیداوار میں اضافے کیلئے ہر قسم کی رہنمائی فراہم کر رہی ہے۔ایف ایف سی کے زرعی ماہر پورے ملک میں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی ، کھادوں کے منافع بخش استعمال اورکاشتکاروں کی زرعی مشاورت اور ان کی زرعی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ دور میں کاشتکاری کا شعبہ ایک کاروبارکی حیثیت اختیارکر چکاہے ۔ اور یہ کاروبار منافع بخش اسی صورت میں ہوسکتا ہے اگر روائتی طریقوں کی بجائے کاشتکاری کے جدیدسائنسی اصولوں کو اپنایاجائے ۔اس سے قبل ایف ایف سی کے زرعی ماہر ڈاکٹر عباس عزیز نے کاشتکاروں کو کماد کی جدید پیداواری ٹیکنالوجی اورگنے کے نمائشی پلاٹ پرآنے والے اخراجات اور آمدن کے معاشی تجزیہ سے کاشتکاروں کو آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار بغیرکسی اضافی خرچ کے، صرف بہترانتظامی صلاحیتوں سے پیداوار میں خاطرخواہ اضافہ کرسکتے ہیں۔ چونکہ فصل کی پیداوارلاگت میں کھادوں کا حصہ زیادہ ہوتا ہے اس لیے دیگرپیداواری مداخل کے ساتھ ساتھ کھادوں کا درست اندامیں بروقت استعمال بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔پروگرام کے شرکاء سے ترقی پسند کاشتکار چوہدری اظہرشریف نے بھی خطاب کیا۔

Wednesday, 2 December 2015

ایمر جنسی و قدرتی آفات میں بچوں کی نگہداشت بہت ضروری ہے گلناز جبیں

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)ایمر جنسی اور قدرتی آفات میں بچوں کی نگہداشت بہت ضروری ہے۔ان خیالات کا اظہار چائلڈ پروٹیکشن آفیسر pdmaگلناز جبیں نے چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گروپ فار چائلڈ پروٹیکشن کا کردار اور ذمہ داری نمایاں ہے اور کسی بھی آفت میں نگہداشت کا فریضہ ادا کرے گا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی،اے ڈی ایل جی،محکمہ تعلیم،ریسکیو اور ڈی او لیبر میاں جہانگیر نے شرکت کی۔سیمینار میں بچوں کی صحت،تعلیم،تفریح،خوراک اور ہائی جین سے متعلق ان کے حقوق اور ذمہ داریوں سے آگاہ کیا گیا۔

امن کے لحاظ سے ضلع کو مثالی درجہ حاصل ہے


راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔تمام علماء کرام ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں۔امن کے لحاظ سے ضلع کو مثالی درجہ حاصل ہے ۔یہ باتیں ڈی او سی آفتاب احمد نے چہلم امام حسین اور بلدیاتی الیکشن کے سلسلہ میں امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی،علماء کرام،انجمن تاجران،ٹی ایم اوز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی او سی نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ جلوسوں کے راستوں کی صفائی کا نظام بہتر ہونا چاہئے ۔مزید انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع کے علماء کرام میں باہمی اتحاد اور اخوت کی فضاء قائم ہے۔ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔اجلاس میں تمام علماء کرام نے اپنے اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers