راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی
نے کہا کہ پنجاب کی 60فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں تربیت دیئے
بغیر ترقی کے عمل کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا۔حکومت پنجاب چاہتی ہے کہ ہمارے
نوجوان پڑھ لکھ کر معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے ملک کا بوجھ بٹائیں۔پنجاب
میں پہلی مرتبہ نوجوانوں کی فنی تربیت کا وسیع تر پروگرام تشکیل دیا گیا
ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کوایسے شعبوں میں تربیت دے رہے ہیں جس کی
پاکستانی صنعت اور تجارت کو ضرورت ہے۔لڑکیوں کو فنی تربیت دینے کے لئے بھی
خصوصی فنڈ رکھے گئے ہیں۔ٹیوٹا، پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ اور پنجاب ووکیشنل
ٹریننگ کونسل کے اشتراک سے ملکی و بین الاقوامی صنعتی ضروریات کو مدنظر
رکھتے ہوئے افرادی قوت کی سکلز ٹریننگ کے ذریعے بہتر پیداوار اور خدمات کی
فراہمی یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامپور میں TEVTA اداروں
سے تربیت یافتہ 412 بچوں کو اسناد، سیفٹی اور ٹول کٹ دینے کی تقریب میں
خطاب کے دوران کیا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب نے TEVTA سے412 تربیت یافتہ بچوں میں
اسناد اور ٹول کٹ بھی تقسیم کی ۔ تقریب میں ڈی سی او راجن پورڈی سی او
راجن پورچوہدری ظہور حسین ، اسسٹنٹ کمشنر قمر الزمان قیصرانی، محمد ضیاء
الرحٰمن چیف ایگزیکٹوآواز فاؤنڈیشن پاکستان،میاں ظہور، ملک کریم نواز ،
محمد حسین فریدی،خواجہ ممتاز الہی، فاروق گوپانگ، عبدالجبار قریشی، آفتاب
نواز مستوئی،نذر خان رند،زبیر لاشاری، محمد اکرم قریشی، میاں عرفان
بودلہ،ایڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،ڈی او پلانگ ملک سیف الرحمان، سمیت دیگر
مہمانوں، بچوں اور والدین نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی
کی موجودگی میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) اور
برطانیہ کے دو اداروں کے درمیان مختلف معاہدوں پردستخط کئے گئے جس کی فنی
تعلیم میں مزید بہتری آئے گی۔آج دانش سکولوں کی بدولت پنجاب کے آخری ضلع
میں بھی وہ ہی تعلیمی سہولیات میسر جو اعلیٰ تعلیمی ادرے فراہم ہیں۔انہوں
نے کہا کہ پنجاب میں 4 نئے دانش سکولوں کی تعمیر میں انجینئرنگ کے اعلی
معیار ، شفافیت اور تعمیراتی قواعد و ضوابط کو ملحوظ رکھا جائے گا ۔ دانش
سکولوں اور سنٹرز آف ایکسی لنس نے پنجاب کے تعلیمی افق پر نئے نقش ثبت کئے
ہیں ۔ صوبے کے پسماندہ علاقوں کے غریب مگر ذہین بچوں کو تعلیمی سہولیات کی
فراہمی کے لئے دانش سکولوں سے بہتر کوئی پلیٹ فارم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ
تعلیم اور صحت کے شعبوں کی ترقی حکومت کی آولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام
وسائل برویء کار لائے جا رہے ہیں پنجاب حکومت نے عوام کو تعلیم کی معیاری
سہولتوں کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں نوجوانوں کو
با اختیار بنانے کے لئے تعلیمی شعبہ میں پنجاب حکومت کے انقلابی اقدامات
بار آور ثابت ہوئے ہیں ۔تعلیم پائیدار ترقی کا واحد راستہ ہے فروغ تعلیم کے
لئے فراہم کئے جانے والے وسائل اخراجات نہیں بلکہ ملک کے روشن مستقبل پر
سود مند سرمایہ کاری ہے۔ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین نے کہا کہ ملکی
ترقی کا دارومدار تعلیم پر منحصرہے ۔آج شفاف تعلیمی نظام کی بدولت محنتی
بچوں کو ان کی محنت کا پھل مل رہا ہے ۔دانش سکولوں کے قیام سے آج پنجاب کے
آخری ضلع میں بھی وہ تعلیمی سہولتیں میسرجو مہنگے تعلمی ادروں میں میسر ہیں
۔ محمد ضیاء الرحٰمن چیف ایگزیکٹوآواز فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ آواز
فاؤنڈیشن پاکستان نے جنوبی پنجاب کے تقریباً اڑھائی ہزار پڑھے لکھے
نوجوانوں کو فنی و تکنیکی تربیت کے لئے حکومتی اور پرائیویٹ اداروں کو جدید
سہولتیں فراہم کیں۔
0 comments:
Post a Comment