راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)شہدائے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالے سے
دربارخواجہ غلام فرید کوٹ مٹھن میں نمازجمعہ میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا
گیا۔خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین دربار حضرت خواجہ غلام فرید ؒ
نے خصوصی دعا کروائی۔اس موقع پر ڈی سی او ظہور حسین گجر ،ڈی او سی آفتاب
احمد ،اے سی راجن پور چوہدری مختار ،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ای ڈی
اوزراعت ملک سیف الرحمٰن ،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ،ڈی او جنگلات طلعت
عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر قریشی ، جمشید فریداور علماء کرام
سیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ یہ سانحہ
ہمارے لئے نا قابل فراموش ہے یہ چند ملک دشمن عناصر دہشت گردی پھیلا رہے
ہیں اور ان کو ختم کرنے کیلئے پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے ضرب عضب
آپریشن اپنے آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے اور انشاء اللہ بہت جلد پاکستان
کو دہشت گردوں سے نجات مل جائے گی قبل ازیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے
خواجہ معین الدین محبوب کو ریجہ کے ہمراہ حضرت خواجہ غلام فرید ؒ کے دربار
چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کیلئے دعا کی ، نماز جمعہ کے خطبہ کے دوران
سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں خصوصی ذکر کیا گیا شہداء کے عزم اور حوصلے
کی تعریف کی گئی اور ان کے خاندانوں کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی نماز
جمعہ کے آخر میں شہدا ء پشاور کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
0 comments:
Post a Comment