راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)این ڈی اے کے تحت پولیو مہم کا دوسرے مرحلہ کا آغاز
ڈی او سی میاں آفتاب نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راجن پور میں بچوں کو
پولیو کے قطرے پلا کر کردیا ہے۔ڈی او سی میاں آفتاب نے اس موقع پر میڈیا سے
بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے قطرے پلانا ایک قومی فریضہ ہے ،میری
ضلع راجن پور کی عوام سے اپیل ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور
پولیو کے خلاف جنگ میں ضلعی انتظامی کا ساتھ دیں۔ آپ کی تھوڑی سی لاپرواہی
خدا نخواستہ آپ کے بچوں کے لئے تمام عمر کا ررگ بن سکتی ہے۔اس موقع پر ڈی
او ہیلتھ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیدکوارٹر ہسپتال، پولیو کنٹرول روم سے آفتاب احمد
اور ڈاکٹر ہاشم علی موجود تھے ۔بعد ازاں دوران بریفنگ ڈی او سی میاں آفتاب
کو بتایا گیا کہ یہ پولیو مہم 14دسمبرسے16دسمبر 2015تک جاری رہے گی۔اس مہم
کا ٹارگٹ 5سال کی عمر تک 380171بچے ہوں گے۔اس مہم میں 48زونل
آفیسر،174ایریا انچارج،841موبائل ٹیمیں،64فکس ٹیمیں،75ٹرانزٹ ٹیمیں حصہ لیں
گی۔
0 comments:
Post a Comment