\راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل چائلڈ پروٹیکشن پنجاب فاطمہ شیخ نے
کہا ہے بچے ہمارامستقبل ہیں ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے پنجاب کے
بیشتر اضلاع میں چائلڈ پروٹیکشن ہوم تعمیر کئے جاچکے ہیں بچوں کو تحفظ
فراہم کر نے کے حوالے سے سپیشل کورٹس بنائی جاچکی ہیں بچوں پر تشدد چاہے
کسی بھی شکل میں ہو ہمیں اُس کی روک تھام کونہ صرف یقینی بنانا ہے بلکہ
ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کر نا ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے راجن پور
میں یونیورسل چائلڈ ڈے کے حوالے سے مقا می ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب
کرتے ہوئے کیا قبل ازیں ڈائریکٹر راؤ خلیل ،اسسٹنٹ ایڈ من ولاء آفیست رانا
ممتاز،ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم قریشی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے قیام سے پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب میں بچوں پر تشدد
کے رحجان کاخاتمہ ہوگا قوانین سازی اور سپیشل کورٹس کے قیام کے ساتھ ساتھ
پروٹیکشن ہوم کے قیام سے بچے تحفظ محسوس کریں گے اس موقع پر ایک خاکہ بھی
پیش کیا گیا تقریب میں ایس ڈی پی او ز صدر ،ہیڈ کوآرٹر چوہدری آصف
رشید،چوہدری اعجاز رندھاوا،میڈم فریدہ صادق ،ڈپٹی ڈسٹر کٹ آفیسر سوشل
ویلفئیر تہمینہ دلشاد سمیت سیاسی وسماجی شخصیات مردوخواتین کی کثیر تعداد
شریک تھیںآخر میں محکمہ پولیس ،صحت ،ہسپتال ،ڈسٹر کٹ جیل ودیگر میں
کمپیوٹرز،پرنٹرز،فوٹو کاپیئرزودیگر سامان بھی مفت تقسیم کیا گیا۔
0 comments:
Post a Comment