راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)اساتذہ کرام طالب علموں کی حاضری کو 100فی صد یقینی
بنائیں ۔اور افسران سکولوں کی مسنگ فیسلیٹیز کو چیک کریں ۔محکمہ تعلیم کے
افسران روزانہ کی بنیاد وں پر سکولوں کے وزٹ کریں اور اساتذہ کے مسائل بھی
حل کریں ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے محکمہ تعلیم اور
وزیر اعلیٰ روڈ میپ کے پروگرام بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس
اجلاس میں ای ڈی او تعلیم ،ڈی او زتعلیم،اے ای اوز اور ہیڈ ماسٹرز نے شرکت
کی۔اس اجلاس میں ڈی سی او کو اساتذہ اور بچوں کی حاضری پر بریفنگ دی
گئی۔بعد ازاں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن بارے
ریوینیو افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او
نے کہا کہ ضلع بھر کی لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کا کام 86فی صد مکمل ہو
چکا ہے۔انہوں نے ریوینیو افسران کو ہدایت کی کہ جو مواضعات رہ گئے ہیں ان
کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے مستفید
ہوں۔ڈی سی او کو بتایا گیا کہ 534مواضعات میں سے 450مواضعات کی
کمپیوٹرائزیشن ہو چکی ہے اور ان کو عوام کی سہولت کے لئے آن لائن کر دیا
گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment