راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )جام پور سٹی پیکج کے حوالے سے مقامی ایم این اے
سردار جعفر خان لغاری نے ڈی سی او آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کی صدارت
کرتے ہوئے کہا کہ جام پور شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد سے جلد مکمل
کریں تاکہ عوام کے مسائل اور مشکلات حل ہو سکیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر
اعلیٰ پنجاب نے جام پور سٹی پیکج دے کر عوام سے کئے ہوئے وعدے پورے کر
دئے۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ جام پور سٹی پیکج میں جاری سکیموں کی
دیکھ بھال کے لئے کمیٹی بنا دی ہے۔جو ہر دس دن بعد جا کر جائزہ لیتے ہیں۔اس
موقع پر مقامی ایم این اے سردار جعفر خان لغاری نے ڈی سی اوظہور حسین کو
ایک کتاب کا تحفہ پیش کیا۔بعد ازاں انہوں نے خدمت کارڈ سینٹر اور ڈی ایچ
کیو کا دورہ بھی کیا۔
0 comments:
Post a Comment