راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) مقامی ممبر قومی اسمبلی سردار حفیظ الرحمان
خان دریشک نے ڈی سی او ظہور حسین گجر کے ہمراہ خدمت کارڈ سینٹر اور ڈی ایچ
کیو ہسپتال کا معائنہ کیا اور معذور افراد میں کارڈ تقسیم کئے اور کہا کہ
حکومت پنجاب نے معذور افراد کی امداد کر کے اہم اقدام کیا ہے ۔جس سے یہ
معذور اپنی گرز اوقات کر سکیں گے اور مسائل میں کمی واقع ہو گی۔اس موقع پر
سرادر یوسف خان دریشک،فوکل پرسن خدمت کارڈ ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی ،ای
ڈی او صحت ،ایم ایس ،معززین شہر،علماء کرام،ڈی او جنگلات،ڈی او لیبر اور
دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او ظہور حسین گجرنے کہا کہ معذور
افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی خدمت کرنا بھی ہماری ذمہ داری
ہے۔انہوں نے کہا کہ جن معذور افراد کا نام لسٹ میں نہیں آیا ان کو اگلے
مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ یہ سینٹر ہسپتالوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ای ڈی
او سی ڈی نے کہا ہے کہ معذور افراد کی پک اینڈ ڈراپ کا کام بھی سینٹر
انچارج کے ذمہ ہے اور انکے بیٹھنے کی سہولت کا بہتر انتظام کیا گیا ہے۔بعد
ازاں مقامی ممبر قومی اسمبلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال راجن پور کے
تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور کہا کہ لوگوں کو طبی سہولت کے ساتھ
ساتھ صاف ستھرا ماحول بھی ملنا چاہئے۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا
بھی معائنہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment