راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف معذور افراد کی
فلاح و بہبود کے لئے فی کس 1200روپے ماہانہ کے حساب سے سہ ماہی امداد
3600روپے خدمت کارڈ کے ذریعے ضلع راجن پور میں 7ہزار 422 معذور افراد
کوتقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ان کے لئے ضلع بھر میں تین سینٹرز بنائے گئے ہیں
۔یہ باتیں ڈی سی او ظہور حسین گجر نے معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کرنے
کے موقع پر کیں۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد،فوکل پرسن خدمت کارڈ ای ڈی
او سی ڈی اصغر جلبانی ،ای ڈی او صحت ،ای ڈی او زراعت،ای ڈی او ورکس، ای ڈی
او فنانس،مسلم لیگ ن کے رہنماء ،معززین شہر،علماء کرام،ڈی او جنگلات،ڈی او
لیبر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈی سی او ظہور حسین گجرنے کہا
کہ معذور افراد بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی خدمت کرنا بھی ہماری ذمہ
داری ہے۔انہوں نے کہا کہ جن معذور افراد کا نام لسٹ میں نہیں آیا ان کو
اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔یہ افتتاح آج صبح ساڑھے نو بجے ڈی سی او
نے اپنے ہاتھ سے کیا اور یہ سینٹر ڈی ایچ کیو راجن پور میں بنایا گیا ہے اس
سینٹر کی انچارج ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز ہے۔جام پور سینٹر کی
انچارج نادیہ شاہد اور روجھان میں ایم ایس کو بنایا گیا ہے۔اور یہ سینٹر
ہسپتالوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ای ڈی او سی ڈی نے کہا ہے کہ معذور افراد کی
پک اینڈ ڈراپ کا کام بھی سینٹر انچارج کے ذمہ ہے اور انکے بیٹھنے کی سہولت
کا بہتر انتظام کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment