راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔علمائے کرام
اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور دشمنان اسلام کی سازشوں کو ناکام بنا
ئیں۔عید میلادالنبی ﷺپورے جوش و خروش سے منائی جائے ،اس حوالے سے ضلعی
حکومت آپ کی بھرپور معاون ثابت ہوگی۔ان باتوں کا اظہا ر ن ڈی پی او زاہد
محمود گوندل نے مختلف مکاتب فکرکے علمائے کرام کے ساتھ اجلاس کے دوران
کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او ،پی اے،ای ڈی او سی ڈی اور مختلف مکاتب فکر کے
علماء، موجود تھے۔ڈی پی او راجن پور محمود زاہد گوندل نے اجلاس میں بتایا
کہ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں تمام سیکیورٹی اقدامات کو حتمی شکل دیدی
گئی ہے۔جلوس کے راستوں پر کڑی نگرانی کا انتظام ہوگا۔علمائے کرام نے کہا کہ
عید میلادالنبی ﷺ روایتی جوش و خروش سے ہر مرتبہ کی طرح ضلع راجن پور میں
منائی جائے گی اور ہم کسی بھی بے ضاطبگی کا باعث نہیں بنیں گے۔ علماء کرام
نے بتایا کہ ہم ضلعی حکومت کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔ ڈ ی
پی او نے مزید کہا کہ ماہ ربیع الاول بہت مقدس مہینہ ہے ،ہمیں چاہیئے کہ اس
میں جتنی بھی سعادتیں سمیٹ سکتے ہیں وہ ضرور سمیٹیں -یہ مہینہ برکتوں ہی
برکتوں کا ہے اور عید میلادالنبی ﷺ اس شان اورنظم و ضبط سے منائیں کہ
دوسرے مذاہب کے لوگوں کو بھی ہمارے مذہب اسلام پر رشک ہو۔
0 comments:
Post a Comment