راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شہر فرید ؒ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر
عوامی حلقوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کے سد باب کا مطالبہ کیا ہے
عوامی و سماجی حلقوں خدا بخش ،محمد نواز اور رحیم بخش کا کہنا ہے کہ بڑھتی
ہوئی چوری کی وارداتوں کے سبب لو گ رات کو سو نہیں پاتے ۔حالیہ بلدیاتی
الیکشن کی کمپیئن کے دوران کارنر میٹنگز میں بھی چوری کی ان وارداتوں کے
چرچے رہے تاہم ان وارداتوں میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ اضافہ
ہوا ہے اور چور پورے گھر کا اضافہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیسوں
وارداتوں کے باوجود پولیس ان پر کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے بلکہ پولیس
پر چوروں کی سرپرستی کا الزام بھی سامنے آیا ہے انہوں نے ڈی پی او راجن پور
زاہد محمود گوندل سے مطالبہ کیا کہ ان وارداتوں کا سد باب کیا جائے اور
ملوث افراد کے خلاف کاروائی اور چوری شدہ اشیاء برآمد کر کے مالکان کو
لوٹائی جائیں۔
0 comments:
Post a Comment