راجن
پور( ڈسٹر کٹ رپورٹر)قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے
تمام سماجی تنظیمیں انتظامیہ کے اشتراک سے لائحہ عمل تیار کریں تاکہ
نقصانات کم سے کم ہو سکیں۔ سماجی تنظیمیںیا این جی اوز ،ضلعی انتظامیہ
،محکمہ سوشل ویلفیئر ایک دوسرے کے ساتھ روابط میں رہیں۔یہ باتیں ای ڈی او
سی ڈی اصغر جلبانی نے ضلعی افسران اور سماجی تنظیمیں کے نمائندہ گان کے
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔یہ انتظام سنگی فوؤنڈیشن نے یو ایس ایڈاور
کنسرن کے تعاون سے اہتمام کیا۔اس موقع پر ڈی او جنگلات طلعت عباس ،ڈی او
لیبر میاں جہانگیر ،ایمل خان خٹک ایڈوکیسی منیجر،گلفام خان پروجیکٹ
منیجر،اظہر منیرپروجیکٹ کوآرڈینیٹر اور دیگر سماجی تنظیمیں کے نمائندہ گان
نے شرکت کی۔اس موقع پر پروجیکٹ کوآرڈینیٹر سنگی فوؤنڈیشن اظہر منیر نے کہا
کہ تمام این جی اوز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہونا چاہیئے اور پراگرس کو
ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کریں۔مزید انہوں نے کہا کہ سنگی فوؤنڈیشن نور پور
اور ونگ میں واش پر کام کر رہی ہے۔
0 comments:
Post a Comment