Feature Top (Full Width)

Saturday, 12 December 2015

را جن پورشہدائے آرمی پبلک سکول پشارو کی یاد میں پنجاب بھر میں تقریبات کے حوالے ظہور حسین گجر

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)شہدائے آرمی پبلک سکول پشارو کی یاد میں پنجاب بھر میں تقریبات کے حوالے سے ضلع راجن پور میں باقاعدہ آغاز کردیاگیا ہے ۔گورنمنٹ کامرس کالج راجن پور میں اس سلسلے کی پہلی تقریب منعقد کی گئی۔جس میں ڈی سی او راجن پور،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اسلم،ڈی او سی میاں آفتاب،اے ڈی سی ارشد گوپانگ،اے سی راجنپور،ڈی ایم او، پرنسپل نزیر احمد سکھانی،ضلعی افسران،مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام اور دیگرمعززین کرا نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا۔ اس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی۔اس موقع پر ڈی سی اوظہور حسین گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16دسمبر 2014کو اندوہنا ک واقعہ رونما ہوا تھا ،جسکو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔اگر آپ تاریخ پڑھیں تو آپ سب کو پتا چلے گا کہ 44سال پہلے بھی کچھ ایسا ہوا تھا کہ ہمارا ملک دو ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا تھا۔اس دن سے آج تک ہم کسی کے لئے لگائی گئی آگ میں جل رہے ہیں اور یہ تعلیم ہی ہے جو اس آگ کو بجھا سکے گی۔آج کی شاندار تقریب میں بچوؓ کی تقاریر وغیرہ سن کر کہہ سکتا ہوں کہ ضلع راجن پور کی پسماندگی کو تعلیم ہی دور کرنے میں کامیا ب ہوگی۔اس موقع پر ڈی او سی میاں آفتاب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ سانحہ پشاور درحقیقت ان پھولوں کا واقعہ ہے جس میں بہت سے پھول کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گئے۔قرآن پاک کے حوالے سے نازل ہونے والی پہلی آیت بھی تعلیم کی تھی ،آپ سب طلباء سے امید ہے کہ تعلیم کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے۔تقریب میں شامل النور پبلک سکول راجن پور کے بچوں نے ایک خاکہ پیش کیا کہ کیسے دہشتگردوں نے سانحہ پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کیا تھا۔تقریب میں ملی نغمہ،مختلف تقاریر،دستک ڈرامہ اور دیگر اکابرینگ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پنجاب بھر میں تقاریر کےء حوالے سے ضلع راجن پور کی اول آنیوالی طالبہ ازکہٰ مریم نے بھی حصہ لیا۔ایک ڈی کا م کی طالبہ ہما انوار نے تقریر کے ذریعے اپنے جذبات کا ایسا اظہار کیا کہ بہت سی آنکھوں کو اشکبار کردیا ،جسکا موضوع تھا کہ تخریب کار کوئی نہیں بلکہ ہم خود ہیں۔تقریب میں خاص طور پر گاناپیش کیاگیاَ بڑا دشمن بنا پھرتا ہے جو بچوں سے لڑتا ہے ۔آخر میں سکول وغیرہ کے بچوں میں ڈی سی او راجن پور نے اپنے ہاتھوں سے انعامات تقسیم کیئے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers