راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع
راجنپور میں 7452 رجسٹرڈ معذور افراد میں 1200روپے فی کس کے حساب سے خدمت
کارڈ تقسیم کئے جائیں گے۔اس سلسلے میں ضلع راجن پور کی تحصیلوں میں 3سینٹرز
بنائے گئے ہیں۔یہ سینٹرز ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور ،ٹی ایچ کیو ہسپتال
جام پور اور ٹی ایچ کیو روجھان میں بنائے گئے ہیں۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی
او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے پنجاب خدمت کارڈ پروگرام کے حوالے سے
منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ اجلاس میں دوران بریفنگ ای ڈی او
سی ڈی اصغر جلبانی نے بتایا کہ ون ونڈو آپریشن کے ذریعے محکمہ سوشل ویلفیئر
معذور افراد کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے سینٹر زتک پہنچا نے اور پھر واپس
گھروں تک چھوڑنے کی ذمہ داری پوری کرے گی۔ ان معذور افراد میں روزانہ کی
بنیادوں پر 50کارڈز تقسیم کئے جائیں گے۔ان سینٹرز کے انچارج راجن پور میں
شازیہ نواز،جام پور میں نادیہ اور روجھان میں ڈاکٹر ، یہ کارڈ پنجاب بینک
اور زونگ کے ذریعے کیش کروائے جا سکیں گے۔ اس موقع پر ڈی او سی ،تینوں
تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر،ڈی او سوشل ویلفیئر ،میڈیکل سوشل ویلفیئر جام
پور،ڈی او لیبر ،ڈی ایس پی ،ڈی ایچ او،ایم ایس راجن پور،جام پور اور روجھان
اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ معذور افرادد
ہمار ے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ان کو کسی بھی جگہ کمزور نہ سمجھا جائے۔معذور
افراد کو خدمت کارڈ کی تقسیم کا اجراء آسان بنایا جائے اور ان کو سینٹرز
تک لیجانے اور واپس پہنچانے کے بہترین انتظامات کئے جائیں۔
0 comments:
Post a Comment