را
جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور کی واحد خاتون کونسلر کامیاب ۔مسلم
لیگ ن کے ایم این اے کا حما یت یافتہ امیدوار خاتون سے پٹ گیا تفصیلات کے
مطابق جہاں میونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن سب کی نظر میں تھی وہاں کوٹ مٹھن کا
وارڈ نمبر 2بھی اہمیت اختیار کر چکا تھا جس میں ایک طرف مسلم لیگ ن کے ایم
این اے ڈاکٹر حفیظ دریشک کا حمایت یافتہ امیدوار خلیفہ نذیر احمد ساجد تھا
جس کو مسلم لیگ ن کے ایم این اے کے علاوہ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی
ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر کو ریجہ اور سرائیکی قومی اتحاد کے سربراہ
خواجہ غلام فرید کوریجہ کی مکمل حمایت حاصل تھی دوسری طرف ان کے مدمقابل
ایک خاتون تھیں مسز شمیم اختر جو کمال فرید گروپ کی امیدوار تھیں اس خاتون
نے 712اور خلیفہ نذیر احمد نے 504ووٹ حاصل کیے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment