راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) مجھے خوشی ہے کہ 60سال مدت ملازمت پوری کر کے اپنے
محکمے سے ریٹائر ہو رہا ہوں اور دوران ملازمت بڑے نشیب و فراز دیکھے ہیں
اور زیادہ تر میری ملازمت کا حصہ ڈیرہ غازی خان میں گزرا ہے اور اللہ کا
شکر ہے کہ میں نے اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دیئے ہیں ۔ان
خیالات کا اظہار ڈائریکٹر تعلقات عامہ ریجنل دفتر ڈیرہ غازی خان واحد بخش
جتوئی نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس راجن پور کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیئے
گئے عشایہء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن
آفیسر راجن پور عبد الرؤف اعوان ،آرٹس کونسل کے آفیسر غلام عباس،حافظ اویس
صفدر،محمد شہزاد گل، غلام سرور،سلطان محمود اور دیگر نے شرکت کی۔اس تقریب
میں ڈسڑکٹ انفارمیشن آفس راجن پور کی طرف سے ڈائریکٹر تعلقات عامہ واحد بخش
جتوئی کو روائتی سندھی اجرک پہنائی گئی اور دیگر تحائف پیش کئے گئے۔اس
موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راجن پور عبد الرؤف اعوان ،حافظ اویس
صفدر،محمد شہزاد گل، غلام سروراورسلطان محمود نے بھی اپنے اپنے خیالات کا
اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ جیسے شفیق اور فرض شناس آفیسر کی ر یٹائر منٹ
کے بعد محکمہ کو کمی محسوس ہو گی۔آپ نے ہمیشہ اپنے عملے کے ساتھ پیار و
محبت کی اور ان کی کمی کوتاہی کو در گزر کر کے شفقت کے ساتھ رہنمائی کی۔
0 comments:
Post a Comment