راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش
کرنے کے لئے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا
گیا ۔تقریب سے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی نے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور درحقیقت ان پھولوں کا واقعہ ہے جس میں
بہت سے پھول کھلنے سے پہلے مرجھا گئے۔اس تقریب میں پرنسپل مسز شاہینہ
ناز،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز پروفیسر فخر لطیف بزدار ،پروفیسرز،لیکچرارز
،سٹاف اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک
اور نعت رسول مقبول ﷺ سے ہوا۔تقریب میں طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش
کئے۔آخر میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور
ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی گئی۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن
پور میں آج باسکٹ بال کا میچ منعقد کرایا گیا جس میں سیکنڈ ایئر اور تھرڈ
ایئر کی طالبات نے حصہ لیا ۔اس موقع پر پرنسپل مسز شاہینہ ناز نے کہا کہ
کھیلوں سے طالبات کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہو گا۔طالبات نصابی سرگرمیوں
کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
0 comments:
Post a Comment