راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر ) حضرت محمد ﷺ کے بھائی چارے اور رواداری کے
پیغام کو آج سمجھنے اور عام کرنے کی ضرورت ہے۔آپ ﷺ کی آمد باعث رحمت اور
نجات ہے اور آپ ﷺ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے دور ہو گئے۔ان خیالات کا
اظہار پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج راجن پور مسز شاہینہ ناز نے جشن عید میلاد
النبی ﷺ کے حوالے سے گورنمنٹ گرلز کالج راجن پورمیں منعقدہ میلاد شریف کے
پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پروفیسرز ،لیکچرارز،سٹاف اور
طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔میلاد شریف میں طالبات نے نعت رسول مقبول ﷺ
پڑھیں اور درود و سلام پیش کیا۔اور آخر میں دعا کرائی گئی اور مٹھائی
تقسیم کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment