راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اتحاد بین المسلمین
،اخوت اور رواداری کو قائم رکھیں۔ان خیالات کا اظہار تحصیلدار راجن پور
محمد اعظم خان گوپانگ نے ڈی سی او ظہور حسین کی ہدایت پر جشن عید میلاد
النبی ﷺ12ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے
ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔علماء کرام نے
اپنے اپنے خطاب میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔تحصیل دار نے کہا کہ جشن
عید میلاد النبی ﷺ12ربیع الاول کے موقع پر تمام جلوسوں کے راستوں کی مکمل
صفائی ہو گی۔اور سول ڈیفنس کے رضاکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔اور
سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہوں گے۔
0 comments:
Post a Comment