را جن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )یونین کونسل رکھ کوٹ مٹھن میں شیر کے ساتھ
دھاندلی ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل رکھ کوٹ مٹھن میں مسلم لیگ ن
کے امیدواروں کے ساتھ کھلم کھلا دھاندلی ہو ئی اور کھلے عام پولنگ
اسٹیشنوں کے اندر ووٹروں کو پکڑ پکڑ کر ووٹ کاسٹ کرویا جاتا رہا ہے اور
چیئرمین کے امیدوار کے لئے ریچھ کا نشان بھی لیا گیا جس پر لوگ ریچھ کو شیر
سمجھ کر ووٹ کاسٹ کرتے رہے چونکہ یونین کونسل رکھ کوٹ مٹھن کا بیشتر علاقہ
دریائی اور کچہ کا ہے جہاں لوگوں میں شعور نام کی کو ئی چیز نہیں ہے
۔مقامی لوگوں حضور بخش ،اللہ وسایا ،ملک خدا بخش اور دیگر نے صحافیوں کو
بتلایا کہ پی ٹی آ ئی کے امیدوار پولنگ اسٹیشنوں کے اندر بیٹھ کر ووٹروں کو
حراساں کرتے رہے ہیں اور ان کو زبردستی بلے کے نشان پر مہر لگانے کے لئے
مجبور کرتے رہے ہیں
0 comments:
Post a Comment