Feature Top (Full Width)

Wednesday, 9 December 2015

را جن پور ، شہید ا ضرب عضب آپریشن کے دوران شہید ا آرمی پبلک سکول پشاور کو خرا ج تحسین پیش کرنے کے لئے ہفتہ وارتقر بیات کا شیڈول جا ری

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر ) پاک فوج کے ضرب عضب آپریشن کے دوران شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے اور خاص طور پر آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی یاد میں ضلع راجن پور میں اس حوالے سے ہفتہ وار شیڈول برائے تقریبات ترتیب دے دیا گیا ہے۔یہ تقریبات سکولز،ڈی سی او آفس اور سٹیڈیم میں مختلف اوقات میں 10 دسمبر سے 16دسمبر تک جاری رہیں گی۔ان تقریبات کے فوکل پرسن ڈی او سی آفتاب احمد ہوں گے۔ اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ظہور حسین گجر نے اس حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او سی آفتاب احمد ،ڈی ایس پی آصف رشید،ای ڈی او سی ڈی اصغر جلبانی،اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی،ڈی او جنگلات طلعت عباس،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں،ڈی او سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،ڈی او سول ڈیفنس عقیل گل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ ضلع راجن پور کی مساجد میں جمعہ نماز کے خطبات میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے اور خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔اور 16دسمبر کو شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔وکلاء ،علمائے کرام ،صحافی حضرات اور دیگر مکاتب فکر کے لوگ بھی شرکت کریں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers