راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،دس مسلح افراد نے زمیندار کے گنے کے کھیت
پر قبضہ جما کر آگ لگادی ،متاثرہ کاشتکار گنے کی نئی فصل کاشت کرنے سے
محروم ،زمیندار اور اہل علاقہ کا اس غنڈہ گردی کیخلاف احتجاج ،وزیراعلیٰ
پنجاب ،آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ پولیس حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق موضع
قاسم پور کے زمیندار حاجی فرید بخش قوم گدارہ نے اہل علاقہ کے ہمراہ
احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کو بتلایا کہ وہ موضع رنگ پور وقاسم پور کازمیندار
ہے اُس نے اپنی ملکیتی زمین چوبیس کنال پر گناء کاشت کررکھا تھا گذشتہ روز
اس نے گنے کی فصل کاٹ کر زمین خالی کی تو مسلح ملزمان اللہ ڈیوایا ،ابو بکر
،لعل بخش،غلام یسین ،ابراہیم ودیگر اقوام لوہا ر ودریشک نے رات کی تاریکی
میں اُس کے کھیت کوآگ لگادی اور غنڈہ گردی کرتے ہوئے اُس کے ملکیتی رقبہ پر
قبضہ جمالیا اور دھمکی دی کہ اگر آپ اس رقبہ کے نزدیک آئے تو جان سے مار
دیں گے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے بھی واقعہ کی تصدیق کی متاثرہ زمیندار
نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب ،ڈی پی او راجن پور سے ملزمان کیخلاف
فوری کاروائی کر نے اور انصاف فراہم کر نے کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment