راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں سردی اور دھند کی شدت میں اضافہ
کودیکھتے ہی واپڈا کی جانب سے لوڈ شیڈ نگ میں بھی اضافہ کردیا گیا صبح چھ
بجے سے بجلی بند کیا ہوئی دوپہر ایک بجے سات گھنٹے کے بعد بحال کی گئی جبکہ
اس دوران گھروں میں پانی ختم ہو نے سے بچوں اور ملاز مین کو اپنے سکولوں
اور دفاتر میں بھی جانے میں سخت مشکلات کاسا منا کر نا پڑا شہریوں نے بجلی
کی اس بندش کیخلاف سخت احتجاج کیا شہریوں کا کہنا تھا کہ ایک طرف موسم کی
جانب سے سختی شروع ہوئی تو واپڈا نے بھی اپنا رنگ دکھا نا شروع کردیا ہے
انہوں نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے اس حوالے سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment