راجن
پور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)کسانوں کوزیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی
جائیں اور شوگر مل میں بنایاگیا کسان گھرکو فعال بناکر کاشتکاروں کے لئے
بہتر انتظامات کئے جائیں ۔چھوٹے کاشتکار وں کو گنے کی ادائیگی بروقت کی
جائے۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے شوگر کین کے
حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے سی راجن
پور،ڈی ایس پی راجن پور،ای ڈی ا فنانس ،ڈی او لیبر،مینیجر شوگر
مل،زمییداروں ،کاشتکاروں سمیت مارکیٹ کمیٹی کے افسران موجود تھے۔ ڈی سی او
نے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گنے کی ٹریکٹر ٹرالیوں کے پیچھے ریفلیکٹر لگائے
جائیں ۔اوور لوڈنگ سے پرہیز کیا جائے،کشتی کے پل پر سے رات کے وقت ٹرالیوں
کو گزارا جائے۔اجلا س میں کسانوں کی طرف سے ان کو درپیش مختلف قسم کے
مسائل کے بارے میں ڈی سی او کو آگاہ کیا گیا ۔جس پر ڈی سی او نے جائز مسائل
فوری طور پر حل کرانے کی یقین دہائی کرائی۔انہوں نے کہا کہ کسان ہماری
روزمرہ کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ہماری ملکی معیشت کا دارومدار
زراعت پر ہے اور ان ہی کی دن رات محنت کی وجہ سے ہمیں روز مرہ کی اشیاء
باآسانی مہیا ہوتی ہیں۔
0 comments:
Post a Comment