راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پورچوہدری ظہور حسین گجر نے بلدیاتی الیکشن2015فیز 3کے حوالے سے جاری کردہ ایک پیغام میں عوام اور خاص طور پر
امیدواران سے درخواست کی ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ
قواعدو ضوابط کے تحت ہوم ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے دفعہ 144کے نفاذ
پر اس کی پابندی کو یقینی بنائیں۔اسلحہ ساتھ لیکر چلنے پر پابندی ہے،اسلحہ
لہرانا اور ہوائی فائرنگ بھی سختی سے منع ہے۔الیکشن ڈے پر پولنگ اسٹیشن کے
300میٹر کی حدود کے اندر5سے زیادہ لوگوں کا جمع ہوکر کھڑے ہونا بھی منع
ہے(ماسوائے ووٹر لائنز کے)۔الیکشن ڈے پر ریلی وغیرہ نکالنا بھی منع ہے۔جیت
کی خوشی میں بھی کوئی ریلی یا ہوائی فائرنگ نہیں کر سکتے۔ضلع راجن پور کی
عوام نے ہمیشہ اپنے ضلع کی ساکھ کا خیال رکھا ہے ۔ امید ہے کہ الیکشن کے
موقع پر بھی ضلع راجن پور کو امن کا گہوارہ ثابت کریں گے اور الیکشن کمیشن
آف پاکستان کے جاری کردہ قواعدوضوابط پر عمل کو یقینی بنائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment