راجن
پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر) تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اپنے اپنے دینی مدارس
کی رجسٹریشن کرائیں اور دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل تعلیم پر بھی زور
دیں۔ دینی مدارس کی بیرونی فنڈنگ کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پاکستان بھرمیں جاری دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا
تاکہ اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ سکیں ۔ میری تمام علماء کرام سے گزارش ہے کہ
وہ ہمارے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے معاون بنیں اور
اپنا اپنا کردار مثبت طریقے سے نبھائیں۔ان باتوں کا اظہارکرنل تحسین پاک
آرمی نے ضلع راجن پور سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے ایک اجلاس میں خطاب
کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی او ظہور حسین گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ رجسٹریشن کے لئے جمع شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ اس اجلاس میں
ڈی پی او زاہد محمود گوندل ،اے ڈی سی ، ای ڈی اوز اور علماء کرام نے شرکت
کی۔علماء کرام کی طرف سے دوران بریفنگ بتایا گیا کہ دینی مدارس کی رجسٹریشن
کے حوالے سے درخواستیں جمع کرادی ہیں اورتمام علماء کرام دہشتگردی کے
خاتمے کے خواہاں ہیں۔ہم پاک فوج کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے آپریشن
ضرب عضب میں پاکستان کی خاطر شہید ہونیوالے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے
ہیں اور پاک فوج کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔کرنل تحسین نے کہا کہ مدارس
میں قائم بچوں کی رہائشگاہوں میں صفائی وغیرہ کا انتظام بہتر ہونا چاہئے
اور کوشش کی جائے کہ بچوں کی تعلیم کے لئے مقامی اساتذہ کا انتخاب اولین
ترجیحات میں شامل کیا جائے۔بچوں کو نعت خوانی ،تقاریر اور کھیلوں وغیرہ کے
ضلعی مقابلہ جا ت میں حصہ دلوایا جائے۔محکمہ صحت کے ڈ اکٹرز نزدیکی دینی
مدارس میں روزانہ کی بنیادوں پر چکر لگائیں اور دینی تعلیم کے حصول میں
مصروف بچوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں۔ اجلاس
میں تمام علماء کرام نے اپنے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
0 comments:
Post a Comment