راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں بلدیاتی الیکشن 2015 فیز3کا الیکشن
5دسمبر کو ہونے جا رہا ہے۔لاہور سے CM Office اور Home Departmentکی طرف سے
بھی ہدایت آئی ہے کہ آپ سینیٹرز،ایم این ایز،ایم پی ایز حضرات الیکشن ڈے
پر سیکیورٹی کے معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی موومنٹ کم سے کم
رکھیں۔الیکشن بوتھ پر ووٹ ضرور ڈالنے جائیں مگر بعد میں وزٹ نہ کریں۔دفعہ
144کے نفاذ کے تحت اسلحہ پر پابندی کے باعث اپنے ساتھ پرائیویٹ سیکیورٹی
گارڈز بھی نہیں لے جاسکتے،البتہ آپ حضرات کو پولیس کی طرف سے سیکیورٹی ملے
گی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے آج
بلدیاتی الیکشن 2015میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کے حوالے سے منعقدہ ایک
اجلاس میں سینیٹر،ایم این ایز،ایم پی ایز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع
پر سینیٹر محسن لغاری، سردار جعفر خان لغار ی ایم این اے، سردار نصراللہ
دریشک ایم پی اے ،علی رضا دریشک ایم پی اے،ڈاکٹر حفیظ الرحمان ایم این
اے،سردار عاطف مزاری ایم پی اے،میجر عبید،کیپٹن شہباز،ڈی ایس پی جان
محمد،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر فیاض لغاری،ریسکیو1122ڈاکٹر اسلم، ڈی او سی ،اے
ڈی سی اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راجن
پورکا شمار پنجاب کے دوسرے بڑے ضلع کے طور پر ہوتا ہے جس کی یونین کونسلوں
کی تعداد 44 سے بڑھا کر 69 کردی گئی ہے جبکہ68 یونین کونسلز شہری ودیہی
علاقوں پر جبکہ ایک یونین کو نسل قبائلی علاقہ پر مشتمل ہے ضلع راجن پور کی
تین تحصیلوں جام پور ،راجن پور اور روجھان میں پانچ میو نسپل کمیٹیاں بھی
تشکیل دی گئیں ہیں ضلع راجن پور میں تقریباً 7 لاکھ89ہزار 404 رجسٹرڈ
مردوخواتین ووٹرز پانچ دسمبر کو حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں مرد
ووٹرز کی تعداد4لاکھ 33ہزار74ہے جبکہ 3لاکھ 56ہزار 330خواتین ووٹرز شامل
ہیں ، جن کے لئے 579 پولنگ اسٹیشنز مختلف سرکاری عمارات میں تشکیل دے دیئے
گئے ہیں 1739 پولنگ بوتھ جن میں میل 955 جبکہ 838فی میل پولنگ بوتھ قائم
کیے گئے ہیں ڈسٹر کٹ الیکشن سیل کے مطابق 17 یونین کونسل پر جنرل کونسلرز
بلامقا بلہ منتخب ہوگئے ہیں راجن پور شہر کی میونسپل کمیٹی کے 12 وارڈز پر
70 اْمیدواروں کے درمیان مقا بلہ ہوگاڈسٹر کٹ ریٹرننگ آفیسر ظہور حسین گجر
کے مطابق لوکل گو رنمنٹ الیکشن فیز 3کے لیے ضلع راجن پور میں تمام انتظامات
مکمل کر لیے گئے ہیں سیکیو رٹی کے حوالے سے ڈی پی او زاہد محمود گوندل کا
کہنا تھا کہ 40کے قریب پولنگ سٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں ضلع بھر میں
3ہزار سے زائد پولیس اور ایلیٹ فورس جوان جبکہ 2545رضاکار اور دوسری
فورسزکے جوان اپنی ڈیو ٹیا ں سر انجام دیں گے اس مو قع پر نا خوشگوا رحا
لات سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کے 250جوان طلب کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے آخر میں
ڈی سی او راجن پور نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ ضلع راجن پور کے
40حساس پولنگ اسٹیشنز پر ہمیں پاک فوج کی حمایت حاصل ہوگی ،جس پر ہم ان کے
شکر گزار ہیں۔قائداعظم نے 1948کو سول سرونٹس سے خطاب کیا تھا کہ سول سرونٹس
ہر معاملے میں ان بائزڈ رہیں تو میں بھی آپ حضرات کو یقین دلاتا ہوں کہ
ہماری کارکردگی میں کوئی بھی سیاسی ایلیمنٹ شامل نہیں ہوگا۔ جیتنے والے کو
خوشی ہوگی اور ہارنے والے کو غم بھی نہیں ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment