Feature Top (Full Width)

Thursday, 10 December 2015

والدین کو چاہئے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں فیاض کریم

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر )پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔اپنے بچوں کو وقت پر حفاظتی ٹیکے اور پولیو کے قطرے پلا کر ہمیشہ کی معذوری سے بچائیں۔والدین کو چاہئے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔ان خیالات کا اظہار ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم لغاری نے این آر ایس پی کے زیر انتظام اور گا وی دی ویکسین الائنس کے تعاون سے ایک آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈی او صحت ڈاکٹر صدیق بلوچ ،ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسرحسینہ بلوچ،گاوی دی ویکسین الائنس سے ہماء خاور،این آر ایس پی کے ڈویثرنل آفیسر امجد بزدار،پولیو کنٹرول روم سے آفتاب احمد اور دیگر کمیونٹی کے افراد نے بھی شرکت کی۔ای ڈی او صحت نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں حفاظتی ٹیکوں کا پروگرام جاری ہے اگر کہیں ہماری ٹیم نہ پہنچ سکے تو نزدیکی ہیلتھ سینٹر سے رابطہ کریں۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر صدیق،حسینہ بلوچ،امجد بزدار،آفتاب احمد اور ہماء خاور نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ان کی صحت کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں اور پولیو جیسے موذی مرض سے بچنے کے لئے انپے بچوں کو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں۔مزید انہوں نے کہا کہ ای پی آئی کی آگاہی کے لئے اس جیسے پروگرام دیہی علاقوں میں بھی کرائے جائیں گے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers